Posts

Showing posts with the label نگارشات

माहे रमज़ान एवं कोविड-19

 माहे रमज़ान एवं कोविड-19 * कुछ माहे रमज़ान के विषय में। * कुछ कोविड-19  (कोरोनावायरस) महामारी के विषय में। माहे रमज़ान:     पवित्र माह रमज़ान की इस्लाम धर्म में बड़ी महत्ता है। इस महीने को "गुनाहों को जलाने वाला" महीना कहा जाता है। रमज़ान में मुसलमान पूरे माह रोज़ा रखते हैं। इस माह की "बरकत व रूहानियत" की प्राप्ति हेतु लोग गरीबों की आर्थिक सहायता ज़कात, फ़ितरा, सदक़ा आदि के रूप में दान देकर करते हैं। गरीबों की मदद करने के लिए कहा गया है।  रमजान माह को दस-दस दिन के तीन भागों में बांटा गया है जिन्हें "अशरा" कहते हैं।  प्रथम अशरा (10 दिन) "रहमत का अशरा"।  द्वितीय अशरा (11 रमज़ान से 20 रमज़ान तक) "मगफिरत का अशरा"। एवं शेष दिनों (तृतीय अशरा) को "जहन्नम से छुटकारा का अशरा" कहा जाता है।  हर अशरा की अलग अलग महत्ताऐं, विषेशताऐं एवं खूबियाँ हैं जिसको ध्यान में रखते हुए मुसलमान इबादत करते हैं।     अंतिम अशरा में मुसलमान मर्द मस्जिदों में तथा औरतें (महिलाएं) अपने घरों में "एतकाफ़" करते हैं अर्थात् एकाग्र मन से अल्लाह की इबादत कर...

ماہِ مقدّس رمضان المبارک

ماہِ مقدّس رمضان المبارک   پھر آگیا جہاں میں رمضان کا مہینہ  اللّٰہ کے کرم اور احسان کا مہینہ  برادران اسلام! رمضان المبارک اسلامی سال کا وہ مقدس مہینہ ہے جسے اللّٰہ تعالیٰ نے بے شمار فضیلتوں اور رحمتوں سے نوازا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم نازل ہوا، جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: "شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ" (البقرہ: 185) رمضان وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور واضح تعلیمات پر مشتمل ہے۔ ماہِ رمضان المبارک کی منجملہ عبادات میں سے اہم عبادت اس ماہ کا روزہ ہے، اور یہ ایسی عبادت ہے جو پچھلی امتوں پر بھی مختلف طریقوں سے فرض تھا، جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: یَـٰۤأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَیۡكُمُ ٱلصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِینَ مِن قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ  [البقرة: 183] اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ ک...

کلماتِ صدارت

Image
    کلماتِ صدارت برائے امتنان و سپاس گزاری  بموقع سالانہ اجلاس عام، تکمیل حفظِ قرآن کریم   جامعہ انعام العلوم، دریگاؤں، مالیگاؤں۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمدُ للّٰہ وحده، و الصلوۃُ و السلامُ عليٰ مَن لا نبي بعدهُ. أما بعد! رواقِ منظــرِ چشـمِ من آشیانۂ تو است کرم نما و فرود آ کہ خانہ خانۂ تو است !محترم حاضرینِ گرامئ قدر           سب سے پہلے بندہ اپنے پروردگار، رب ذوالجلال والاکرام کی بار گاہِ قدس میں سجدۂ شکر بجالاتا ہے، کہ اس نے ہم سب کو اپنے سچے دین کا تابع و متبع بنایا، حضرت خاتم النّبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت میں شامل فرماکر اپنی نعمت کی تکمیل فرمادی اور ہمیں ان علمائے حق کی جماعت سے انتساب عطا فرمایا، جو کمالِ ایمان، زہد و ورع، خشیتِ الٰہی، تقویٰ وطہارت، اتباعِ سنت اور دینی غیرت وحمیت کا پیکرِ جمیل تھے، پھر مزید کرم یہ فرمایا کہ ہمیں تعلیم و تدریس کی وساطت سے دین کی خدمت سے منسلک فرما کر ملتِ اسلامیہ کی پاسبانی کے اعزاز سے سرفراز فرمایا اور رشد و ہدایت کے منبع و سرچشمہ قرآن کریم کے حفاظ کرام کو دستار فضیلت عطاء کرنے کے لئے ا...

तब्लीग़ी जमात का परिचय, कोरोना के संदर्भ में

        तब्लीग़ी जमात का परिचय,कोरोना के संदर्भ में      इस समय जब कि कोरोना वायरस का प्रकोप पूरे विश्व में पसरा हुआ है। भारत की कुछ मीडिया ने तब्लीग़ी फोबिया का शिकार हो कर भारत वासियों में यह भ्रम फैला रही है कि भारत में कोरोना वायरस का संक्रमण तब्लीग़ीयों के द्वारा फैलाया गया है।   इस विषय पर बाद में चर्चा होगी पहले जमात का परिचय कराते हैं। तबलीगी जमात विश्व स्तर पर सुन्नी इस्लामी विधी (Method) अनुसार मुसलमानों को मूल इस्लामी पद्धतियों की तरफ़ बुलाने वाली या मार्ग दर्शक संगठन है।      इस संगठन की स्थापना इस प्रकार हुई कि "हज़रत मौलाना रशीद अहमद गंगोही के  शिष्यों में एक से बढ़कर एक थे। हर ऐक शिष्य को उन की योग्यता अनुसार काम सौंपा। हज़रत मौलाना हुसैन अहमद मदनी को राजनीति में उतारा, हज़रत मौलाना मुफ्ती किफ़ायतुल्लाह को फतवा नवीसी के लिए चयन किया और हज़रत मौलाना मुहम्मद इल्यास कांधल्वी को इस्लाम धर्म की बातें फ़ज़ाइल ( पुण्य एवं गुण ) अनुसार बता कर मुसलमानों तक  पहुंचाने के लिए चुना"।  ...

علم کی اہمیت اور اس کی اقسام

 آگہی: (یہ تحریر ایک ادارہ میں درسِ نظامی و شعبۂ تحفیظ القرآن کے طلباء کے درمیان سالانہ امتحان کے موقع پر علم کی اہمیت کے عنوان پر کی گئی ایک گفتگو کی تلخیص ہے) علم کے حیرت کدے میں ہے کہاں اس کی نمود گل کی پتی میں نظر آتا ہے رازِ ہست و بود "علم" ایک ایسا عنوان ہے جس پر کہنے و سننے والے اور لکھنے و پڑھنے والے ازل سے طبع آزمائی کر رہے ہیں اور ابد تک کرتے رہیں گے، مگر جس قدر تشنگی روزِ اول میں تھی اسی قدر آخر تک برقرار رہے گی۔ صحیح بات تویہ ہے کہ "علم" ایک بھنور ہے جس میں پڑنے والے کو کنارہ نہیں ملتا۔    دریں ورطہ کشتی فرو شد ہزار        کہ پیدا نہ شد تختۂ بر کنار علم کی تعریف: کسی شے کی حقیقت کو جاننے کا نام علم ہے۔ اور رہی بات موضوع و غرض و غایت کی توجس طرح علوم مختلف ہیں اسی طرح ان کے موضوعات اور غرض و  غایات بھی جدا گانہ ہیں۔ بہر کیف!  "علم" اللّٰہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے، اسی لیے اللّٰہ" تعالیٰ کے صفاتی نام (اسماء الحسنٰی) میں "علیم" بھی مذکور ہے۔ جس طرح اللّٰہ تعالیٰ کے اسم ذات "اللّٰہ" کی تشریح و توضیح ابد الآباد ...

مصنوعی پارسائی

     تحریر: ابوالحسنات قاسمی  خرد واقف نہیں ہے نیک و بد سے••   بڑھی جاتی ہے ظالم اپنی حد سے••      بدکردار عورت اور مرد کی سب سے بڑی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ رشتوں کی پہچان بھول جاتے ہیں، صرف مفادات اور وقت کے پرستار ہوتے ہیں۔ ان کے پاس جرائم کو انجام دینے اور اس سے بچنے کے لئے ہزاروں حیلے، بہانے ہوتے ہیں۔ بے تکی منطق اور فلسفہ شیطان ان کے فاسد ذہنوں میں ڈالتا رہتا ہے۔ اسی لئے ذات باری تعالٰی نے اپنے کلام میں جگہ جگہ شیطان سے پناہ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں تعوذ اور پناہ کا تذکرہ 9 جگہوں پر مختلف صیغوں کے ساتھ ہے: 6، جگہوں پر " أعوذ "۔ 1، جگہ "أعیذ" اور 2، جگہ "عذتُ" مذکور ہے، جس سے شیطان رجیم سے اللّٰہ کی پناہ میں آنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور غضب کی بات یہ ہے کہ شیطان عام طور سے گناہ کے اقدام کے لئے عورتوں کو ہی مہرہ بناتا ہے۔      بہر کیف! دو واقعات آپ حضرات کے نظر نواز کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ اسے سامان عبرت بنائے اور عورتوں کی شیطانی چالوں سے مردوں کو محفوظ فرمائے۔      ایک بد کار عوت ...

مسلم قوم کا بیڑا کیسے غرق ہوا؟

 تحریر: ابوالحسنات قاسمی مسلم قوم کا بیڑہ کیسے غرق ہوا ؟                                  سوال و جواب کے آئینہ میں س: حضرت آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمان روز بروز زوال پذیر ہوتے جارہے ہیں ؟جبکہ دیگر اقوام مائل بہ ترقی ہیں۔ آخر مسلمانوں کا بیڑہ غرق کیوں ہوتا جارہاہے، اس میں کِن لوگوں کا کردار ہے؟ ج: اس قوم کا بیڑہ غرق ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ سب سے اہم وجہ تو "راہِ راست اور اسلامی مِشن سے منحرف ہوجانا ہے۔" اور اس میں کسی ایک کاہاتھ نہیں بلکہ پوری قوم ملوث ہے۔ اس میں مولویوں کی شراکت داری ۵۰؍فیصد اورمفتیانِ کرام و ائمۂ مساجد کی ۱۰؍ فیصد اور اصحابِ تفسیر بالرائے کی ٤٠؍ فیصد شراکت داری ہے۔ اس طرح اس قوم کا بیڑہ سو فیصد غرق ہوگیا۔ س: ذرا تمثیلی انداز میں واضح کردیجئے، مختصراً ہی سہی۔ ج: اگر کوئی غریب فردِ قوم شرعی یا غیر شرعی انداز میں (شریعت کے تجویز کردہ اصولوں کے مطابق یا اس سے ہٹ کر) طلاق دیتا ہے تو اس کے لئے یقیناً اس کی زوجہ حرام ہوجاتی ہے۔ مگر جب کسی امیر سے ایسا امر سرزد ہوجاتاہے تو مولوی، مفتی...

داڑھی کا خوف

تحریر: ابوالحسنات قاسمی   داڑھی کا خوف (Pogonophobia)      تضاد رائے ایک ایسا امر ہے جو کہ عوام میں ایسے تذبذب و تشکیک کو بڑھاوا دیتا ہے کہ اگر اس کا تعلق دنیاوی امور سے ہے تو اس کے نتائج منفی انداز میں مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ تضاد و اختلاف رائے تو مسالک میں بھی ہوتی ہیں مگر کسی بھی رائے پر عمل درآمد نفی کے زمرے میں نہیں آتا۔       مغربی اقوام جو کہ طب و سائنس کی دنیا میں اپنی اجارہ داری سمجھتی ہیں ان کے یہاں بھی تضادات کی بھرمار ہے مگر ہے وہ انجانی نادانی کی وجہ سے، (جیسے انجانے میں جھوٹا بھی کبھی کبھی سچ بول دیتا ہے)۔      اصل موضوع سے قبل تمہیداً ایک ضابطہ ذکر کرنا ضروری ہے، تاکہ مفہوم تک رسائی آسان ہوجائے۔      ایسے امور شرعیہ جن کا تعلق طب سے ہے، ان میں اگر رخصت کے مواقع آجائیں تو طبیبِ حاذق  کی رائے درکار ہوتی ہے، مگر اس طبیب کا حاذق ہونے کے ساتھ ساتھ مؤمن ہونا بھی شرط ہے۔ غیر مؤمن طبیب خواہ کتنا ہی ماہر ہو اس کی رائے پر عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ باز آمدم برسرِ مطلب:   گز...

الزائیمر ایک سنگین مرض

 تحریر: ابوالحسنات قاسمی الزائیمر یا ڈیمینشیا ایک خطرناک (دماغی) مرض      بعض امراض و اسقام ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے بہ سبب ظاہر و لاحق ہونے والی کیفیات آسیبی حرکات سے مماثل و متشابہ ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک مرض الزائیمر بھی ہے۔       الزائیمر یا ڈِیمینشِیا، ادراکی ترقی کے سنگین نقصانات کے ذریعے پہچانا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ خرابی ضعیفی (65 سال سے زائد عمر کے افراد) میں پائی جاتی ہے۔ لیکِن اس کے علاوہ یہ خرابی کچھ دیگر حالات میں پہلے سے ناقابِل افراد میں بھی پائی جا سکتی ہے۔        الزائیمر بیماری کا سَب سے عام قسم ڈیمینشیا ہے۔ الزائیمر بیماری غیر متغیر اَور ترقی پذیر دماغی بیماری ہے، جو کہ آہستہ آہستہ نہ صرف یہ کہ یاد اَور سوچنے کی صلاحیت کو مفقود کر دیتی ہے بلکہ اوہام و وساوس کو بھی جنم دیتی ہے۔ آخرکار یہ بیماری روز مرہ کی زندگی  میں ہونے والے آسان کام کو پُورا کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ حالانکہ، سائنس داں مسلسل الزائیمر بیماری کے بارے میں مطالعہ کر رہے ہیں، لیکِن وہ ابھی تک اس بیماری کے وجود پذیر ہونے کے عی...

علم و قوّت کی اہمیت

  تحریر:  ابوالحسنات قاسمی علم میں دولت بھی ہے، قدرت بھی ہے، لذت بھی ہے شریعت اسلامیہ نے نہ صرف بغرض حفظان صحت قوت بدنی (جسمانی طاقت) کے اہتمام کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، بلکہ زمام اقتدار، مملکت و سلطنت سنبھالنے کے لیے بھی حصولِ قوت و طاقت بلکہ ساتھ ہی ساتھ ازدیادِ علم (تعلیمی میدان میں برتری) کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس لئے کہ علم و حکمت کے ذریعہ ایک ایسی قوت و طاقت (سیاسی فہم و بصیرت) بہم پہنچتی ہے جو کہ قوت و طاقتِ جسمانی و بدنی سے ماورا ہے ۔  چنانچہ اللّٰہ تبارک و تعالی نے طالوت کو کس طرح ملک (حکومت واقتدار) عطا کیا تھا، قرآن مجید میں باری تعالی نے یوں ذکر فرمایا ہے۔ "واللّٰہ یؤتی ملکہ من یشاء" (اور اللّٰہ کو اختیار ہے کہ اینا ملک جسے چاہے دے) اور آیت کے اس جزء سے قبل "وزاده بسطة في العلم و الجسم" بیان کرکے انتہائی واضح اشارہ دیا ہے کہ حصول ملک واقتدار اور حکومت میں شمولیت و اختیارات اور کلیدی عہدوں تک رسائی کیلئے تعلیم میں ترقی و فوقیت اور اس کے بعد جسمانی و بدنی قوت (وصحت) کی ساخت و پرداخت (دماغی و جسمانی دونوں قسم کی اہلیت) پر توجہ دینے کی ضرورت۔  دفعةً جس سے ب...

تعلیم کی اہمیت اور اس کے لئے جدّ و جہد

  تحریر: ابوالحسنات قاسمی       پئے علم چوں شمع باید گداخت تعلیمی میدان میں کامیابی کے لئے انہماک اور جہدِ مسلسل (استقلال و استقامت) کے ساتھ ساتھ آلاتِ علم کا احترام ضروری ہے۔  اگر یہ تیں صفات کسی طالبِ علم کے اندر پیدا ہوجائیں تو کامیابی کے مراحل طے کرنے میں کوئی شئ حائل نہیں ہوسکتی اور اس کی کامیابی کی ضمانت یقینی ہے ۔ چونکہ مثالوں سے کسی امر کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے، جیسا کہ آپ نے کلامِ الٰہی میں بھی متعدد مقامات پر "مَثل اور اَمثال" کا لفظ پڑھا ہوگا جس سے باری تعالیٰ نے مختلف واقعات کے ذریعہ کسی امر کی حقیقت و واقعیت اور اہمیت کو اجاگر اور سہل کرتے ہوئے مخاطب کو ذہن نشین کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے مذکورہ بالاصفاتِ ضمانتِ فتح و کامیابی واقعات و امثال کی روشنی میں باصرہ نواز کروں گا تاکہ وہ افراد جن کے بچے زیرِ تعلیم ہوں (خواہ وہ تعلیم دینی ہو یا عصری) اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان مثالی واقعات کے ذریعہ اپنے نونہالوں کو ترغیب دلاکر کامیابی کی منزل کی جانب گامزن کرسکیں۔ انہماک: مامون رشید خلافتِ عباسیہ کا ساتواں خلیفہ تھا۔ (بمصداق 'آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا ...

مسلم امّہ سرد جنگ کی شکار

Image
           تحریر: ابوالحسنات قاسمی        كم من فقير لازم العلم وصل       لذروة الجوزاء واستعلى زحل  توٗ کہاں ہے اے کلیمِ ذروۂ سینائے علم تھی تری موجِ نفس بادِ نشاط افزائے علم سرد جنگ کی تعریف دو اعتبار سے کی جاسکتی ہے۔ ایک سیاسی یا تاریخی، دوسری لغوی۔ سیاسی یا تاریخی اعتبار سے سرد جنگ کا دورانیہ 1940ء سے 1990ء تک ہے۔ تفصیل: ریاستہائے متحدہ امریکا اور سوویت یونین اور ان کے متعلقہ اتحادیوں کےدرمیان 1940ء سے  1990ء کی دہائی تک جاری رہنے والے تنازع، تناؤ اور مقابلے کو سرد جنگ کہا جاتا ہے۔ اس پورے عرصے میں یہ دو عظیم قوتیں مختلف شعبہ ہائے حیات میں ایک دوسرے کی حریف رہیں جن میں عسکری اتحاد، نظریات، نفسیات، جاسوسی، عسکری قوت، صنعت، تکنیکی ترقی، خلائی دوڑ، دفاع پر کثير اخراجات، روایتی و جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور کئی دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ یہ امریکا اور روس کے درمیان براہ راست عسکری مداخلت کی جنگ نہ تھی لیکن یہ عسکری تیاری اور دنیا بھر میں اپنی حمایت کے حصول کے لی...

تربیتِ اولاد کب اور کیسے؟

     تحریر: ابوالحسنات قاسمی   تربیتِ اولاد کب اور کیسے؟ شریعت مطہرہ نے فرد و معاشرے کی تربیت و اصلاح پر کافی توجہ دی ہے۔ اور اصلاح (دوسروں کی درستی، یعنی کہ کسی کی خامیاں یا برائیاں دور کرنے، یا صحیح راستے پر ڈالنے) کے لئے صلاح (اپنی درستی، خود نیکوکار، راہِ راست پر ہونا) ضروری ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ "اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی فکر کرو، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو، اللّٰہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو"۔ (المائده، ١٠٥) اب جب کہ اپنی درستی ہوگئی تو دوسروں کی اصلاح کی فکر کرنا ہے، مگر اس میں بھی خویش و اغیار کی درجہ بندی ہے۔ پہلے اپنے اعزہ و اقارب پر محنت کی جائے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو"۔ (التحریم، ٦) اسی کے ہم معنیٰ و ہم مفہوم ایک  حدیث شریف ہے "عن عبد اللّٰه عمر قال قال رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم ألا کلکم راع وکلکم مسئول عن رعیته الامام الذی علی الناس راعٍ وهو مسئول عن رعیته والرجل ...