Posts

Showing posts with the label یادِ رفتگاں

کاتب اسرار احمد قاسمی گورکھپوری

Image
   جناب مولانا اسرار احمد قاسمی صاحب عفا اللّٰه عنه و أسکنه فسیح جنّاته ☀️ بحیثیت ایک فن کار خوش نویس ☀️ 💮 تفصیلاً: نام اسرار احمد، ولدیت: تفضل حسین، وطن اسونجی بازار، ضلع گورکھپور (اترپردیش) 🏵️ ولادت: جناب مولانا کاتب اسرار احمد قاسمی صاحب مرحوم کی صحیح تاریخ پیدائش معلوم نہ ہوسکی تاہم ہم عصروں سے معلوم ہوا کہ 1954ء کی پیدائش ہے۔ 🌸 تعلیمی سلسلہ: اسونجی بازار کے ادارہ "مدرسہ عربیہ مصباح العلوم" (قائم شدہ 1930ء) میں چند سال ابتدائی (پرائمری درجہ کی) تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارسی و عربی (درسِ نظامی) کے دو سال بھی یہیں پر مولانا عبد الباقی و مولانا عبد الحق و کچھ دیگر اساتذۂ کرام سے حاصل کرنے کے بعد ضلع فیض آباد کے معروف ادارہ "مدرسہ کرامتیہ دارالفیض" جلال پور، ضلع فیض آباد (موجودہ امبیڈکر نگر) میں داخلہ لیا جو اس وقت شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی قدس سرہ کے شاگرد و معتمد خاص متکلم اسلام حضرت مولانا ضمیر احمد اعظمی (متوفی سنہ 1990ء) کی پرکشش شخصیت کی وجہ سے طالبانِ علوم اسلامیہ کی توجہات کا مرکز بنا ہوا تھا۔ یہاں پر حضرت مولانا ضمیر احمد صاحب و مولانا نبیہ...

حیاتِ مستعار اور خدماتِ جلیلہ

Image
حضرت مولانا جلال الدین قاسمی صاحب نوّر اللّٰه مرقدہ     مہاراج گنج کی عظیم   المرتبت، نادر المثال و یکتائے روزگار شخصیت 🟢 وطنِ اصلی: کہنے کو تو مولانا مرحوم کا وطنِ اصلی "لچھمی پور بھرگاواں" (غیر منقسم ضلع گورکھپور، موجودہ ضلع مہاراج گنج) تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی زندگی کا اصل مرکز و محور مدرسہ ہی رہا، آپ مدرسہ ہی کو اپنا حقیقی مسکن سمجھتے اور وہیں قیام پذیر رہتے۔ گویا وہ اس شعر کے عملی پیکر تھے: ہمیں دنیا سے کیا مطلب، مدرسہ ہے وطن اپنا  مریں گے ہم کتابوں پر، ورق ہوگا کفن اپنا ⚫ مولانا مرحوم کے حصولِ تعلیم کی تفصیلی معلومات تو دستیاب نہ ہوسکیں، البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ آپ کی فراغت دارالعلوم دیوبند سے سن 1971ء میں ہوئی، کیونکہ آپ اکثر اس (اسٹرائیک) ہڑتال کا تذکرہ کیا کرتے تھے جو مناظرِ اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی صاحب کے زمانۂ طالب علمی (سنّ مذکورہ) میں وہاں پیش آئی تھی۔ 🟤 بہر کیف! فراغت کے بعد کچھ عرصہ گھر پر رہ کر زراعت میں مشغول رہے۔ آپ جس علاقے (بیالیس گاواں) کے رہنے والے تھے، وہ بدعات کا گڑھ بنا ہوا تھا۔ ایک مرتبہ وہاں دیوبندی و بریلوی مکتبۂ ...

حضرت مولانا خورشید عالم نوّر اللّٰه مرقدہ

Image
    ابوالحسنات قاسمی✍️  🕳️ حضرت   مولانا خورشید عالم عثمانی نور اللّٰہ مرقدہ  🕳️ بحیثیتِ جلیلُ القدر محدث، دقیقُ النظر عالم اور کامیاب مہتمم و باوقار منتظم ۔ بنامِ جہاں دارِ جاں آفریں حکیمے سخن بر زباں آفریں۔ شخصیت: حضرت مولانا خورشید عالم صاحب نور اللّٰہ مرقدہ کا نامِ نامی زبان پر آتے ہی چشمِ تصور میں ایک ایسی نورانی، باوقار اور ہمہ گیر و کثیر الجہات شخصیت جلوہ گر ہوتی ہے جس کی کما حقّہٗ عکس کشی قلم و بیان کے لئے مشکل ترین مرحلہ ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ۔ "دامانِ نگہ تنگ و گلِ حسنِ تو بسیار" یا بقولِ شاعر: ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکن زباں میں آنکھ نہیں،آنکھ میں زبان نہیں درخشاں پہلو: حضرت مولانا خورشید عالم عثمانی صاحب نور اللّٰہ مرقدہ ایک نہایت پاکیزہ سیرت، نیک خو اور خاموش مزاج شخصیت، مضبوط قوّتِ ارادی اور زبردست علمی استعداد کے مالک، متبحر و باصلاحیت عالم دین تھے۔ آپ شہرت، نام و نمود اور نمائش سے ہمیشہ گریزاں رہے، تاحیات پوری یکسوئی و تَن دہی اور انہماک و لگن کے ساتھ طلبہ کی تعلیم و تربیت میں مصروفِ کار رہے، جس کا اعتراف ان کے رفقاء اور تلامذہ سبھی کر...

کیا شخص زمانے سے اُٹھا

Image
          فقید المثال ادیب، عدیم النظیر شخصیت شیخ الادب حضرت مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی (استاذ حدیث و ادب، دارالعلوم وقف دیوبند) نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم۔ اما بعد! عزیزم مولانا بدر الاسلام قاسمی صاحب کا اطلاع نامہ موصول ہوا، معلوم ہوا کہ عزیزم اپنے مرحوم والد گرامی (شیخ الادب، اعجازِ رقم، حضرت مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی صاحب) کی حیات و خدمات پر مشتمل مواد برائے اشاعت و تحفظ جمع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، حضرت مولانا کے خاص منتسبین و متعلقین سے مضامین  تحریر کرنے کی درخواست کی ہے۔ چونکہ راقم السطور کو بھی حضرت والا سے یک گونہ ربط و علاقہ تھا اس لئے مجھ ناچیز کو بھی یاد کیا، جس کے لئے میں بصمیمِ قلب ان کا مشکور و ممنون ہوں۔ اولاً تو دل میں یہ خیال گذرا کہ حضرت مولانا کے شناساؤں و متعلقین و محبین میں ایک سے بڑھ کر ایک گراں قدر رشحات نگار موجود ہیں، وہ خامہ فرسا جو باتیں سپرد قلم کریں گے، ان بڑے بڑے ماہر و مشاق قلم کاروں کی تحریروں میں حضرت کی حیات و خدمات کے تمام گوشے شامل و نمایاں ہوکر معرضِ وجود میں آجائیں گے۔     ...

مولانا شبیر احمد ٹانڈوی ایک روحانی شخصیت

مولانا شبیر احمد صاحب ٹانڈوی نہ صرف یہ کہ ایک روحانی شخصیت تھے، بلکہ زبردست اور ماہر رجال ساز بھی تھے۔ کلیوں کو میں سینے کا لہو دے کے چلا ہوں صدیوں مجھے گلشن کی فضا یاد کرے گی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب کا تعلق مردم خیز قصبہ ٹانڈہ ضلع امبیڈکر نگر ( غیر منقسم ضلع فیض آباد) سے تھا۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا رحم اللّٰہ صاحب حضرت چاند شاہ صاحب کے خلفاء میں سے تھے۔ اور اس روحانی خانوادہ ( مشہور زمانہ ولئ کامل) بدر الملّۃ والدّین حضرت محمد چاند شاہ صاحب سے بہت ہی خاص قرابت داری تھی۔ اس قرابت داری و نسبت کی وجہ سے آپ (مولانا شبیر احمد صاحب) کے اندر بھی چاند شاہی خصوصیات بہت ہی نمایاں اور واضح تھیں۔ آپ مسترشدین و ارادت مندوں کے حلقہ میں "پیٖر صاحب" کے نام سے مشہور تھے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم قصبہ ٹانڈہ (ضلع فیض آباد) میں ہی ہوئی، تکمیل علوم کے لئے مظاہر علوم سہارنپور کا رخ کیا، فراغت کے بعد بغرض اصلاح باطن اپنے استاذ خاص حضرت مولانا اسعد اللّٰہ صاحب مظاہری، ناظم مظاہر علوم، سہارنپور کی خدمت میں مزید ایک سال گزارا، حضرت سے خلعتِ خلافت و اجازتِ بیعت حاصل ہونے کے بعد اپنے وطن واپس آئے۔ ا...

عالمِ باکمال، مفتئ زماں، خطیبِ دوراں

Image
 :مفتی محمد شوکت قاسمی، حیات و خدمات جامعة القدسیات دیوبند کے شیخ الحدیث اور مشہور عالم دین مولانا مفتی محمد شوکت قاسمی گورکھپوری کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب تقریباً 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی۔   تفصیلات کے مطابق مفتی شوکت قاسمی صاحب مظفرنگر کے تحت واقع مدرسہ شمس العلوم، ٹنڈھیرہ کے پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے، جہاں مولانا نے بیان کیا، بیان مکمل کرنے کے بعد اچانک انہیں عارضہ قلب لاحق ہوا، طبیعت ناساز ہوتی چلی گئی، اور مظفر نگر ڈاکٹر کے یہاں لے جاتے ہوئے راستے میں ہی داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے جان جانِ آفریں کو سپرد کر دی۔ إنا للّٰه وإنا إليه راجعون۔ مو ت پا کر جا ودانی ہو گئی ہستی تری  موت نے پیـغام تیرا کردیاہے سرمدی ان کے انتقال کی خبرسے علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی اور کثیر تعداد میں علماءاور ذمہ داران نے مرحوم کی رہائش گاہ محلہ عبدالحق پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔ مرحوم گزشتہ گیارہ سالوں سے جامعة القدسیات محلہ گوجرواڑہ میں شیخ الحدیث کے طورپر تد...

مولانا سعید احمد قاسمی

Image
مولانا سعید احمد قاسمی، کچھ یادیں کچھ باتیں   آئے عشاق گئے وعدۂ فردا لے کر اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر :وفاتِ حسرت آیات  آہ! اسونجی بازار، ضلع گورکھپور کے مشہور عالم، مدرسہ عربیہ مصباح العلوم، اسونجی بازار کے قدیم استاذ، مشفق و مربّی حضرت مولانا سعید احمد قاسمی صاحب بوجہ دماغی نکسیر (برین ہیمرج brain hemorrhage ) (عارض شدہ 30، ستمبر 2019ء بروز دوشنبہ صبح 10،بجے ) مختصر علالت کے بعد مؤرخہ یکم اکتوبر 2019ء مطابق یکم صفر المظفر 1441ھ بروز منگل، بوقت 4، بجے شام داعئ اجل کو لبیک کہا، اور جان جانِ آفریں کو سپرد کرتے ہوئے راہئ خلدِ بریں ہوگئے۔ فإنٌا للّٰه و إنا إليه راجعون ۔   حضرت مولانا کی حیات و خدمات پر ایک طائرانہ   نظر : ولادت   حضرت مولانا سعید احمد قاسمی صاحب کی صحیح تاریخ ولادت تو معلوم نہ ہوسکی پر سیاق و سباق سے اندازہ ہوتا ہے کہ 1946ء کے قریب کی ولادت ہے۔ :تعلیمی سلسلہ  اسونجی بازار کے ادارہ "مدرسہ عربیہ مصباح العلوم" (قائم شدہ 1929ء) میں پانچ سال ابتدائی (پرائمری درجہ پنجم تک) تعلیم حاصل کرنے کے بعد ضلع فیض آباد کے معروف ادارہ "مدرسہ کرامتیہ ...