تعلیم کی اہمیت اور اس کے لئے جدّ و جہد
تحریر: ابوالحسنات قاسمی پئے علم چوں شمع باید گداخت تعلیمی میدان میں کامیابی کے لئے انہماک اور جہدِ مسلسل (استقلال و استقامت) کے ساتھ ساتھ آلاتِ علم کا احترام ضروری ہے۔ اگر یہ تیں صفات کسی طالبِ علم کے اندر پیدا ہوجائیں تو کامیابی کے مراحل طے کرنے میں کوئی شئ حائل نہیں ہوسکتی اور اس کی کامیابی کی ضمانت یقینی ہے ۔ چونکہ مثالوں سے کسی امر کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے، جیسا کہ آپ نے کلامِ الٰہی میں بھی متعدد مقامات پر "مَثل اور اَمثال" کا لفظ پڑھا ہوگا جس سے باری تعالیٰ نے مختلف واقعات کے ذریعہ کسی امر کی حقیقت و واقعیت اور اہمیت کو اجاگر اور سہل کرتے ہوئے مخاطب کو ذہن نشین کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے مذکورہ بالاصفاتِ ضمانتِ فتح و کامیابی واقعات و امثال کی روشنی میں باصرہ نواز کروں گا تاکہ وہ افراد جن کے بچے زیرِ تعلیم ہوں (خواہ وہ تعلیم دینی ہو یا عصری) اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان مثالی واقعات کے ذریعہ اپنے نونہالوں کو ترغیب دلاکر کامیابی کی منزل کی جانب گامزن کرسکیں۔ انہماک: مامون رشید خلافتِ عباسیہ کا ساتواں خلیفہ تھا۔ (بمصداق 'آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا ...