ملازمت پر دوبارہ بحالی کے لئے
ملازمت پر دوبارہ بحالی کیلئے
جس کسی شخص کو اس کے عہدہ یا ملازمت سے معزول (برطرف)، سبکدوش کردیا گیا ہو۔ اور وہ یہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اس کی ملازمت یا نوکری بحال ہوجائے تو یقینِ کامل اور صدق دل سے درج ذیل عمل کو انجام دے۔ ان شاء اللّٰہ بہت جلد اس کی وہی پہلے والی نوکری بحال ہوجائے گی، آزمودہ ورد ہے۔
1۔ اول و آخر درود شریف (ابراہیمی): گیارہ مرتبہ
2۔ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیم. 3/ مرتبہ۔
3۔ یَاعَظِیمَ السُّلطَانِ، یَاقَدِیم الاَحسَانِ، یَادَائِمَ النِّعمِ، یَابَاسِطَ الرِّزقِ، یَاوَاسِط العَطَائِ، یَادَافِعَ البَلَائِ، یَاحَاضِراً لَیسَ بِغَائِبٍ، یَامَوجُودًا عِندَ الشَّدَائِدِ، یَاخَفِیَّ اللُّطفِ، یَالَطِیفَ الصُّنعِِ، يا مجمل السٍتر، یَاحَلِیمًا لَایَعجَلَ، يا كريماً لايبخل، اِقضِ حَاجَتِی بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّحِمِینَ.
یہ عمل پڑھنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے حضورہاتھ اٹھا کر دعا کرے۔
یہ عمل ہر فرض نماز کے بعد یا کم از کم فجر و عشاء کے بعد انجام دے۔ بحالی ملازمت تک یہ ورد جاری رکھیں بہت ہی مجرب عمل ہے۔ بہت جلد انشاء اللّٰہ واپس اسی عہدہ پر ملازمت بحال ہوجائیگی، یا اس سے بہتر ملازمت حاصل ہوگی۔
Comments
Post a Comment