عورت سے ولادت کی صلاحیت سلب کر لیتے ہیں (کوکھ باندھ دیتے ہیں)۔ کوکھ: پہلو کے نیچے کی وہ جگہ جہاں ہڈی نہیں ہوتی ہے۔ مترادفات: آغوش، رِحم، بچہ دانی، زہ دانی۔ آگاہی:- جس عورت کے ایام حیض جاری ہونے کے باوجود حمل قرار نہ پاتا ہو اس کو بانجھ نہیں کہنا چاہئے، اس لئے کہ بانجھ پن کی اصلی پہچان سن بلوغت سے ہی ایام حیض بالکل جاری نہ ہونا، یا کچھ عرصہ جاری ہونے کے بعد کسی سبب سے بالکل ہی بند ہوجانا ہوتی ہے۔ علاج: کسی بھی قمری ماہ کی 14، 15،اور 16، تاریخ کو (اور اگر اس درمیان وہ ایام سے ہو تو فراغت و طہارت کے بعد) 3، دن لگا تار یہ عمل انجام دے کہ: سورۂ جمعہ ایک مرتبہ پڑھ کر تھوڑے پانی پر دم کر کے (غسل کے بعد) عورت سر پر ڈال لے۔ اس کے بعد کھجور اور کشمش 7،7، عدد لے کر ہر ایک پر یا اللّٰہ، یا رزاق، یا فتاح، یا خالق، یا مصور، یا بدیع، 7, 7، پڑھ کر دم کر کے ایک ایک جدا جدا کر کے طلوع آفتاب سے پہلے کھائے اور کھانے کی ابتداء جمعہ کے دن سے کرے۔ یہ عمل 40، روز انجام دے۔ انشاء اللّٰہ ایک چلہ کے بعد حمل قرار پا جائے گا۔ اور دو عدد نقش گلاب و زعفران سے لکھ کر عورت کی کمر میں بان...