بھینسوں اور گایوں کے تھنیلے، اور تھنوں کے سوکھنے کی وجہ
بھینسوں اور گایوں پر سحر کر دیتے ہیں جس سے ان کے دودھ دینے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ تھن سوکھ کر لکڑی کی طرح ہو جاتے ہیں۔ اور اگر بمشکل تمام دودھ حاصل ہو بھی جائے تو مسکہ نہیں جمتا (مکھن نہیں نکلتا) ہے۔
دودھ کے لئے: آیت { أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَاۤءِ مَاۤءࣰ فَسَالَتۡ أَوۡدِیَةُۢ بِقَدَرِهَا فَٱحۡتَمَلَ ٱلسَّیۡلُ زَبَدࣰا رَّابِیࣰاۖ وَمِمَّا یُوقِدُونَ عَلَیۡهِ فِی ٱلنَّارِ ٱبۡتِغَاۤءَ حِلۡیَةٍ أَوۡ مَتَـٰعࣲ زَبَدࣱ مِّثۡلُهُۥۚ كَذَ ٰلِكَ یَضۡرِبُ ٱللّٰهُ ٱلۡحَقَّ وَٱلۡبَـٰطِلَۚ فَأَمَّا ٱلزَّبَدُ فَیَذۡهَبُ جُفَاۤءࣰۖ وَأَمَّا مَا یَنفَعُ ٱلنَّاسَ فَیَمۡكُثُ فِی ٱلۡأَرۡضِۚ كَذَ ٰلِكَ یَضۡرِبُ ٱللّٰهُ ٱلۡأَمۡثَالَ }
[سورہ الرعد، آیت نمبر: 17]
سات بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے تھوڑا پانی ( گائے یا بھینس جو جانور بھی مبتلائے سحر ہو) اس کو پلائیں اور بقیہ پانی سے اس کا تھن دھو کر دودھ دو ہیں۔
اور مکھن کے لئے مذکورہ بالا آیت کے ساتھ آیات بطلان سحر: { فَلَمَّا جَاۤءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰۤ أَلۡقُوا۟ مَاۤ أَنتُم مُّلۡقُونَ * فَلَمَّاۤ أَلۡقَوۡا۟ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئۡتُم بِهِ ٱلسِّحۡرُۖ إِنَّ ٱللّٰهَ سَیُبۡطِلُهُۥۤ إِنَّ ٱللّٰهَ لَا یُصۡلِحُ عَمَلَ ٱلۡمُفۡسِدِینَ * وَیُحِقُّ ٱللّٰهُ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُجۡرِمُونَ * } [سورہ یونس: 80-81- 82]
سات سات بار پڑھ کر تھوڑے پانی پر دم کر کے دودھ میں ڈال دیں۔
اس ترکیب و تدبیر سے انشاء اللّٰہ نہ صرف یہ کہ جانور دودھ دینے لگے گا بلکہ مسکہ ومکھن بھی جمنے لگے گا۔
نیز "الحیّ اور القیّوم" کے نقش لکھ کر متاثرہ جانور کے گلے میں پہنائیں۔
Comments
Post a Comment