عورتوں کے حمل ساقط ہونے کی ایک اہم وجہ ۔
عورتوں پر اسقاط جنین کا جادو کر دیتے ہیں جس سے ان کا حمل (خام ناقص) ساقط ہو جاتا ہے۔ اگر بفرض محال دوا، علاج سے پیدائش ہو بھی جائے تو نو مولود چند ایام یا چند ماہ میں موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ سحر کی ترکیب یہ ہوتی ہے کہ جنات زمین پر ایک نشان (نقش) بنادیتا ہے، جو عورت سب سے پہلے نقش پر سے گزرتی ہے اس کے ساتھ مذکورہ سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ سحر کا اثر کوکھ یا شکم یا سُرین پر ہوتا ہے۔
سورہ فاتحہ 7، بار سورہ واقعہ 1، بار، آیات بطلان سحر { فَلَمَّا جَاۤءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰۤ أَلۡقُوا۟ مَاۤ أَنتُم مُّلۡقُونَ * فَلَمَّاۤ أَلۡقَوۡا۟ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئۡتُم بِهِ ٱلسِّحۡرُۖ إِنَّ ٱللّٰهَ سَیُبۡطِلُهُۥۤ إِنَّ ٱللّٰهَ لَا یُصۡلِحُ عَمَلَ ٱلۡمُفۡسِدِینَ * وَیُحِقُّ ٱللّٰهُ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُجۡرِمُونَ * } 70، بار اور اسمائے حسنٰی 1، بار پڑھ کر پانی پر دم کر دیں۔ سحر زدہ صبح سے شام تک چند بار اس پانی کو پئے، اس کے سر پر بھی دم کر دیا کریں۔
یہ عمل 40، روز انجام دیں۔ عمل کے دوران ہر جمعہ و اتوار کو عورت غسل کے بعد دم کر دہ پانی میں سے تھوڑا سا آخر میں سر پر ڈال لے۔
اور (49732، سے ایک مربع نقش پُر کریں، نویں خانہ میں کسر ہوگا) یہ نقش گلے میں پہنائیں۔ نیز اسم باری تعالٰی "المبدئ" کا مربع نقش لکھ کر کمر میں باندھیں۔ انشاء اللّٰہ اس عمل کی برکت سے عورت صاحبِ ذرّیتِ صالحہ ہوگی۔
Comments
Post a Comment