جلندھر ، جلودر ، اسباب و علاج

 

بڑوں کو نفخِ بطن (جلندھر، جلندر، جلودر) اور بچوں کو اُمّ الصبیان (سوکھا، ڈبّہ مسان، کمیڑو، میٹھا) میں مبتلا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ بحر ازرق کا پانی پلا کر یہ عارضہ منتقل کرتے ہیں۔

یہاں صرف جلندھر کا علاج ذکر کیا جا رہا ہے ۔ سوکھا کا علاج (سحر نمبر 31 کے تحت) ذکر کیا جائے گا۔

جلندھر: اس مرض میں پیٹ میں پانی جمع ہو جاتا ہے، پیٹ ڈھول کی طرح پھول جاتا ہے اسی لئے اس کو استسقاءِ ذقی بھی کہتے ہیں۔

استسقاء کی تشریح:

اصطلاحِ طب: مرض استسقاء (جلندھر) جس میں مریض کی پیاس بہت بڑھ جاتی ہے۔ جسم کے بعض اندرونی اعضا (پیٹ، گرده، فوطہ، قلب، دماغ، یا پھیپھڑوں) کے جوف یا جھلی میں رطوبت بھر جانے کا مرض۔

اصطلاح فقہ: وہ نماز جو طلبِ بارش کے لیے پڑھی جاتی ہے۔ 

اصطلاح لغت: (لفظاً) پانی طلب کرنا۔ مینھ برسنے کی خواہش کرنا۔

 استسقاء عربی زبان سے نکلا ہوا لفظ ہے، جس کے لغوی معنی ہیں پانی مانگنا، پانی کا جمع ہونا۔ چونکہ حالت استسقاء میں جسم کی کسی نہ کسی ساخت یا جوف میں خون یا پانی اکٹھا ہوجاتا ہے یا جسم میں پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے جس سے یہ علاماتِ استسقاء ظاہر ہوتی ہیں۔ غرضیکہ اس مرض میں جسم کا کوئی نہ کوئی حصّہ پھول جاتا ہے اور اس میں ابھار یا سوجن کی صورت پیدا ہوجاتی ہے جو مقامِ ماؤف کو صحیح حالتِ بدن سے اونچا کر دیتا ہے۔

 قدیم اطباء نے استسقاء کی 3 قسمیں بیان کی ہیں:

1- استسقاءِ: ذقی لفظ ذق سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے 'مشک'۔ یعنی جس طرح مشک پانی سے پھول جاتی ہے ای طرح اس مرض میں پیٹ بھی پانی سے پھول جاتا ہے، اس لئے اس کو استسقاءِ ذقی کہتے ہیں۔

2- استسقاء لحمى:  لحمى لفظ لحم سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے 'گوشت'۔ اس مرض میں جسم کا گوشت پھول جاتا ہے اسی لئے اس کو استسقاء لحمی کہتے ہیں۔

3- استسقاء طبلى: طبلى لفظ طبل سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے 'ڈھول'۔ اس مرض میں پیٹ اس طرح پھول جاتا ہے جیسے ڈھول ہو، پیٹ پر تھپتھپانے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے، اسی لئے اس مرض کو استسقاء طبلی کہتے ہیں۔

حاصل کلام: طب کی اصلاح میں مطلقاً "استسقاء" کے معنیٰ ورم، سوٗجن، اُبھار اور پھولنے کے ہیں۔ جب جسم کا کوئی مقام، حصّہ پھول جائے یا اس کی بعض ساختوں اور جوف میں سیالی مادّہ (پانی یا سیّال خون) جمع ہوجائے تو اس کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے مثلاً:

1- استسقاء الدماغ

2- استسقاء الصدر

3- استسقاء الغلاف

4- استسقاء ذقى

5- استسقاء الخصيہ

6- استسقاء الرحم۔ وغيره وغیرہ۔

بھلے ہی استسقاء کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے مگر اکثر اطباء استسقاء کی اقسام کو "استسقاءِ ذقی" ہی تسلیم کرتے ہیں۔ اور تمام اقسام کا علاج بھی استسقاء ذقی کے ہی  طریقہ پرکیا جاتا ہے۔

 اسباب: اطباء نے کثرت شراب نوشی، کثرت اخراج خون، جگر کی خرابی، جگر کا سکڑنا اور جگر میں پھوڑا یا کینسر ہونا وغیرہ اسباب تجویز کئے ہیں۔ مگر یہ یادر ہے کہ یہ (اسباب، خرابیاں) بھی سحر کے عوض ہی

پیدا ہوتی ہیں۔

اس مرض میں نمک کا استعمال بالکل بند کر دیا جاتا ہے۔

علاج:  "وَإِن یَمۡسَسۡكَ ٱللَّهُ بِضُرࣲّ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥۤ إِلَّا هُوَۖ وَإِن یُرِدۡكَ بِخَیۡرࣲ فَلَا رَاۤدَّ لِفَضۡلِهِۦۚ یُصِیبُ بِهِۦ مَن یَشَاۤءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِیمُ "

"وهو الذي يُحيى ويُميت وله اختلاف الليل والنهار أفلا تعقلون"۔

اور آیات شفاء: "ويشف صدور قوم مؤمنين *وشفاء لما في الصدور* ويُخرج من بطونها شراب مختلف ألوانه فيه شفاء للناس* وننز من القرآن ما هو شفاء ورحمة للمؤمنين* واذا مرضت فهو يشفين* قل هو للذين آمنوا هدى وشفاء*"

اور یہ اسماء باری تعالٰی: "قیوم، دائم، باقی، مانع، صمد"۔

 لکھ کر گھر کے صدر دروازہ پر آویزاں کریں۔ اور چالیس روز تک روزانہ صبح تھوڑے پانی پر دم کردیں مریض شام تک چند بار اس میں سے پئے۔ نیز 70، بار پڑھ کر کسی خوردنی شئ پر دم کر کے کھلائیں۔ اور ایک کاغذ پر لکھ کر مریض کے گلے میں پہنائیں۔ 

انشاء اللّٰہ چند دنوں میں ہی کرشمہ قدرت کا مظاہرہ کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

قومی ترانہ (راشٹریہ گان)

جادو برسرِ جادوگر