اُمُّ الصّبیان، بچوں کا جان لیوا مرض

اُمّ الصبیان (سوکھا، ڈبّہ مسان، کمیڑو، میٹھا) میں مبتلا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ بحر ازرق کا پانی پلا کر یہ عارضہ منتقل کرتے ہیں۔ ام الصبیان (بچوں کا ایک جان لیوا مرض ہے۔ اس کی علامتوں کے نہ جاننے کی وجہ سے بر وقت اس کا تدارک و علاج نہ ہو پانا بچوں کی ھلاکت کا سبب بن جاتا ہے۔ لہذا افادۂ عوام کے لئے اس کی علامات، وعلاج لکھا جارہا ہے۔ انشاء اللّٰہ اس ترکیب پر عمل درآمد سے کامیابی حاصل ہوگی۔ علامات: بچوں کا خواب میں ڈرنا ، زیادہ رونا، چیخ چیخ کر رونا، لرزنا خود کو یا دوسروں کو نوچنا، بغیر کسی (ظاہری) وجہ کے بار بار بخار ہونا، کسی قسم کی پیدائشی بیماری یا کمزوری، صحیح نشو و نما نہ ہونا، جسم پر سے گوشت کا ختم ہو جانا، بدن سوکھ کر کانٹے کی طرح ہو جانا، پانی کی طرح دست آنا اور آنکھوں میں حلقے بن جانا وغیرہ اس مرض کی علامتیں ہیں۔ علاج: سوره فاتحہ مع بسم اللّٰہ 31، بار، سوره والتین 41، بار پڑھ کر زیتون کے تیل پر دم کر دیں۔ جس بچے کو مرض لاحق ہے اس کے سر کا بال منڈا کر سر اور دیگر اعضاء (بلکہ پورے جسم) پر دم کیا ہوا تیل مالش کریں۔ ایک ہفتہ بعد پھر سر کا بال منڈ...