پردیس میں قرار نہ پکڑنا
آدمیوں پر ایسا جادو کر دیتے ہیں کہ ایک جگہ (کسی ایک شہر، مکان یا فیکٹری) میں نہیں رہتا بلکہ بار بار جگہ بدلتا رہتا ہے، قرارِ واقعی نصیب نہیں ہوتا۔ نیم مجنونانہ کیفیت، اضمحلال، اداسی و مایوسی چھائی رہتی ہے۔ بالخصوص پردیسیوں (وطن سے باہر کسب معاش کے لئے رہنے والوں) کو یہ عارضہ لاحق و درپیش رہتاہے۔
ایسے شخص کو چاہئے کہ، آیت { مَثَلࣰا كَلِمَةࣰ طَیِّبَةࣰ كَشَجَرَةࣲ طَیِّبَةٍ أَصۡلُهَا ثَابِتࣱ وَفَرۡعُهَا فِی ٱلسَّمَاۤءِ * تُؤۡتِیۤ أُكُلَهَا كُلَّ حِینِۭ بِإِذۡنِ رَبِّهَاۗ } [إبراهيم: 24 - 25] کے ساتھ ساتھ سورہ قریش، سوره اخلاص اور معوذتین سات سات بار صبح و شام ورد کیا کرے۔ اور بروز جمعہ مذکورہ بالا عمل پڑھنے کے بعد تھوڑے پانی پر دم کر دے اور جب غسل کرے تو اخیر میں دم کردہ پانی تھوڑا سا سر پر ڈال لیا کرے۔
اور دو نقش لکھے۔ پہلا 2161، سے مربع پُر کرے، پانچویں خانہ میں کسر ہوگا۔ اور دوسرا 1316، سے مربع پُر کرے، نویں خانہ میں کسر ہوگا۔ یہ دونوں نقش اپنے پاس رکھے اور اسے گاہ بگاہ عطر لگا تار ہے۔
انشاء اللّٰہ اس کو ایک مقام پر قرار مل جائے
Comments
Post a Comment