بکریوں کے حمل کیوں ساقط ہوتے ہیں ؟

بکریوں کے رحم پر اسقاط جنین (اسقاطِ حمل، اضاعتِ حمل، خاتمۂ حمل) کا جادو کر دیتے ہیں۔ جس سے حمل خام ہی ساقط ہوجاتاہے۔ ایک کاغذ پر "وهو الذي يُحيى ويُميت وله اختلاف الليل والنهار افلا تعقلون". اور یہ اسماء "حیّ، قیوم، دائم، باقی، مانع، صمد" لکھیں اور بکریوں کی قیام گاہ میں لٹکادیں۔ نیز : مذکورہ بالا آیت اور آیت بطلان سحر "ان اللّٰه سيبطله إِنَّ اللّٰه لا يُصلح عَمَلَ مفسدين ، ويُحِقُّ اللّٰه الحق بكلمته ولو كره المجرمون" اور اسماءِ مذکورہ بالا سات سات بار پڑھ کر بکریوں کے چارے (خوراک، دانے) پر دم کر کے صرف مادہ (بکریوں) کو کھلائیں۔ جو بکریاں مذکورہ بالا سحر میں مبتلا ہوں ان کے گلے میں "الحیّ اور القیّوم" کا عددی مربع نقش لکھ کر لٹکا دیں۔ نوٹ: اس مقام پر دہموش (عفریت جنّ نے، جس نے ساحرین اور کاہنوں کو جناتوں کے سحر اور ان کے علاج سے متعلق باخبر کیا ہے) یہ وضاحت فرمائی ہے کہ مادہ گھوڑے، خچّر اور گدھے پر ساحر کا سحر اثر انداز نہیں ہوتا البتہ نظر بد کا اثر ہو سکتا ہے۔