ظالم و غضبناک شوہر کو مطیع و فرمانبردار بنانے کا عمل

 



جنات بہت سے مردوں پر ایسا جادو کر دیتے ہیں کہ وہ ان محبوب ترین بیوی سے غصّہ و نفرت کرنے لگتا ہے۔


درج ذیل آیات مبارکہ:

{ فَلَمَّا رَأَیۡنَهُۥۤ أَكۡبَرۡنَهُۥ وَقَطَّعۡنَ أَیۡدِیَهُنَّ وَقُلۡنَ حَـٰشَ لِلَّهِ مَا هَـٰذَا بَشَرًا إِنۡ هَـٰذَاۤ إِلَّا مَلَكࣱ كَرِیمࣱ *}

[سورة يوسف: 31]

 

{ فَلَمَّاۤ أَلۡقَوۡا۟ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئۡتُم بِهِ ٱلسِّحۡرُۖ إِنَّ ٱللَّهَ سَیُبۡطِلُهُۥۤ إِنَّ ٱللَّهَ لَا یُصۡلِحُ عَمَلَ ٱلۡمُفۡسِدِینَ * وَیُحِقُّ ٱللَّهُ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُجۡرِمُونَ * } [سورة يونس: 81-82]


 11،11، بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس سے عورت کو غسل کرائیں ( تھوڑا دم کیا ہوا پانی الگ رکھ لیں، جب عورت غسل کرلے تو آخر میں یہ دم کر دہ پانی سر ڈال کر لباس تبدیل کرے، پانی بس اتنی مقدار میں ہو کہ بدن پر ہی رہ جائے، زمین پر نہ گرنے پائے ) ۔

نیز (33194) اعداد سے مثلث نقش پُر کریں، یہ سورہ ملک کا نقش ہوگا،  یہ نقش اگر اُس دم کردہ پانی میں دھو کر پلا دیا جائے تو مزید عمدہ ہے۔

 اور اگر صرف اس نقش کو ہی دھو کر پانی سر پر ڈال لے (غسل نہ کرے) تب بھی سحر زائل ہو جائے گا۔

 تینوں صورتوں میں سے جو آسان سمجھیں اُسے عمل میں لائیں۔ 

نیز "المانع" کے دو نقش لکھیں۔ ایک نقش عورت کے گلے میں پہنا ئیں۔ اور ایک شو ہر کی تکیہ میں رکھیں۔ اگر اس نقش کو طالع حمل (21، مارچ سے 20، اپریل کے وقفہ) میں لکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔


یہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ (شرع وطب دونوں میں) علاج کی دو قسمیں ہیں، علاج بالمثل وعلاج بالضد۔ اسی کے تحت سحر تو مرد پر ہے مگر علاج عورت کا کیا جا رہا ہے۔ یہ ترکیب از قبیل علاج بالضد ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

قومی ترانہ (راشٹریہ گان)

جادو برسرِ جادوگر

جلندھر ، جلودر ، اسباب و علاج