Posts

Showing posts from June, 2021

بازگشتِ مفرور

    بازگشتِ مفرور، ردّ الغائب اگر کوئی شخص غائب یا فرار ہوگیا ہوتو اس کی واپسی کے لئے درج ذیل ترکیب بے حد مجرّب ہے۔ (قُلْ أَنَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَ أُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ) [آل عمران، 71] (مذکورہ بالا آیت مٹی کے برتن کے ٹکڑے پر لکھ کر شاہراہِ عام پر دفن کرے مفرور حیران ہوکر واپس آئے۔ یہ عمل چور کی حاضری کے لئے بھی مجرّب ہے۔) نیــــــــــز: درج ذیل آیات پڑھ کر واپسی کی دعاء کرے۔ (ْ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ۖ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ) [یوسف، 94] ************************  (إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ مَنْ جَاءَ بِالْهُدَىٰ وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ) [القصص، 85] ************************ (یَـٰبُنَیَّ إِنَّهَاۤ إِن تَكُ مِثۡقَالَ ح...

جادو اور آسیبی اثرات سے نجات

  جادو اور آسیبی اثرات کے دفاع اور ان سے نجات کے لئے انتہائی مؤثر و مجرب عمل۔ اگر کسی شخص پر سحر یا آسیب کا اثر ہو، روحانی و طبی علاج کے باوجود سحر باطل نہ ہو رہا ہو، یا سحر کے سبب سے لاحق شدہ مرض ختم نہ ہو رہا ہو تو درج ذیل ترکیب پر عمل کرے۔ یہ عمل سحر کے بطلان اور آسیب کے زوال اور ان کے سبب سے لاحق شدہ امراض و اسقام یا دیگر عوارض سے نجات کے لئے انتہائی مجرب و مؤثر ہے۔ روزانہ کسی وقت درج ذیل آیات و سورہ ایک مرتبہ پڑھ کر متأثر (یا متأثرہ) فرد اپنے اوپر دم کرے۔ اور تھوڑے پانی پر بھی دم کرکے رکھ لے، وقفہ وقفہ سے شام تک پئے۔ بسم الله الرحمن الرحيم اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ*  وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا و...

ڈوبی (پَھنسی) ہوئی رقم کی وصولی کے لئے

Image
 اگر کسی کی رقم کسی نے دبا لیاہے، لے کر ادا نہیں کر رہا ہے، یا گم ہوگئی ہے تو یہ عمل کرے۔ ان شاء اللّٰہ بہت جلد بازیاب ، برآمد یا موصول ہوجائے گی۔ (یَـٰبُنَیَّ إِنَّهَاۤ إِن تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةࣲ مِّنۡ خَرۡدَلࣲ فَتَكُن فِی صَخۡرَةٍ أَوۡ فِی ٱلسَّمَـٰوَ ٰ⁠تِ أَوۡ فِی ٱلۡأَرۡضِ یَأۡتِ بِِهَا ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِیفٌ خَبِیرࣱ) 100، مرتبہ عشاء کے بعد پڑھے۔ (وَ جَعَلۡنَا مِنۢ بَیۡنِ أَیۡدِیهِمۡ سَدًّا وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ سَدًّا فَأَغۡشَیۡنَـٰهُمۡ فَهُمۡ لَا یُبۡصِرُونَ) 100، مرتبہ عشاء کے بعد پڑھے۔ إِنَّ اللَّهَ فالِقُ‏ الْحَبِّ وَ النَّوى‏* 100 مرتبہ وَ اللَّهُ غالِبٌ عَلى‏ أَمْرِه‏* 100 مرتبہ وَ أُفَوِّضُ أَمْري‏ إِلَى اللَّه‏* 100 مرتبہ دن میں کسی بھی وقت پڑھے۔ یا عزیزُ 3، تسبیح (300 مرتبہ) صبح کو پڑھے۔

مصنوعی پارسائی

     تحریر: ابوالحسنات قاسمی  خرد واقف نہیں ہے نیک و بد سے••   بڑھی جاتی ہے ظالم اپنی حد سے••      بدکردار عورت اور مرد کی سب سے بڑی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ رشتوں کی پہچان بھول جاتے ہیں، صرف مفادات اور وقت کے پرستار ہوتے ہیں۔ ان کے پاس جرائم کو انجام دینے اور اس سے بچنے کے لئے ہزاروں حیلے، بہانے ہوتے ہیں۔ بے تکی منطق اور فلسفہ شیطان ان کے فاسد ذہنوں میں ڈالتا رہتا ہے۔ اسی لئے ذات باری تعالٰی نے اپنے کلام میں جگہ جگہ شیطان سے پناہ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں تعوذ اور پناہ کا تذکرہ 9 جگہوں پر مختلف صیغوں کے ساتھ ہے: 6، جگہوں پر " أعوذ "۔ 1، جگہ "أعیذ" اور 2، جگہ "عذتُ" مذکور ہے، جس سے شیطان رجیم سے اللّٰہ کی پناہ میں آنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور غضب کی بات یہ ہے کہ شیطان عام طور سے گناہ کے اقدام کے لئے عورتوں کو ہی مہرہ بناتا ہے۔      بہر کیف! دو واقعات آپ حضرات کے نظر نواز کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ اسے سامان عبرت بنائے اور عورتوں کی شیطانی چالوں سے مردوں کو محفوظ فرمائے۔      ایک بد کار عوت ...

مسلم قوم کا بیڑا کیسے غرق ہوا؟

 تحریر: ابوالحسنات قاسمی مسلم قوم کا بیڑہ کیسے غرق ہوا ؟                                  سوال و جواب کے آئینہ میں س: حضرت آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمان روز بروز زوال پذیر ہوتے جارہے ہیں ؟جبکہ دیگر اقوام مائل بہ ترقی ہیں۔ آخر مسلمانوں کا بیڑہ غرق کیوں ہوتا جارہاہے، اس میں کِن لوگوں کا کردار ہے؟ ج: اس قوم کا بیڑہ غرق ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ سب سے اہم وجہ تو "راہِ راست اور اسلامی مِشن سے منحرف ہوجانا ہے۔" اور اس میں کسی ایک کاہاتھ نہیں بلکہ پوری قوم ملوث ہے۔ اس میں مولویوں کی شراکت داری ۵۰؍فیصد اورمفتیانِ کرام و ائمۂ مساجد کی ۱۰؍ فیصد اور اصحابِ تفسیر بالرائے کی ٤٠؍ فیصد شراکت داری ہے۔ اس طرح اس قوم کا بیڑہ سو فیصد غرق ہوگیا۔ س: ذرا تمثیلی انداز میں واضح کردیجئے، مختصراً ہی سہی۔ ج: اگر کوئی غریب فردِ قوم شرعی یا غیر شرعی انداز میں (شریعت کے تجویز کردہ اصولوں کے مطابق یا اس سے ہٹ کر) طلاق دیتا ہے تو اس کے لئے یقیناً اس کی زوجہ حرام ہوجاتی ہے۔ مگر جب کسی امیر سے ایسا امر سرزد ہوجاتاہے تو مولوی، مفتی...

داڑھی کا خوف

تحریر: ابوالحسنات قاسمی   داڑھی کا خوف (Pogonophobia)      تضاد رائے ایک ایسا امر ہے جو کہ عوام میں ایسے تذبذب و تشکیک کو بڑھاوا دیتا ہے کہ اگر اس کا تعلق دنیاوی امور سے ہے تو اس کے نتائج منفی انداز میں مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ تضاد و اختلاف رائے تو مسالک میں بھی ہوتی ہیں مگر کسی بھی رائے پر عمل درآمد نفی کے زمرے میں نہیں آتا۔       مغربی اقوام جو کہ طب و سائنس کی دنیا میں اپنی اجارہ داری سمجھتی ہیں ان کے یہاں بھی تضادات کی بھرمار ہے مگر ہے وہ انجانی نادانی کی وجہ سے، (جیسے انجانے میں جھوٹا بھی کبھی کبھی سچ بول دیتا ہے)۔      اصل موضوع سے قبل تمہیداً ایک ضابطہ ذکر کرنا ضروری ہے، تاکہ مفہوم تک رسائی آسان ہوجائے۔      ایسے امور شرعیہ جن کا تعلق طب سے ہے، ان میں اگر رخصت کے مواقع آجائیں تو طبیبِ حاذق  کی رائے درکار ہوتی ہے، مگر اس طبیب کا حاذق ہونے کے ساتھ ساتھ مؤمن ہونا بھی شرط ہے۔ غیر مؤمن طبیب خواہ کتنا ہی ماہر ہو اس کی رائے پر عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ باز آمدم برسرِ مطلب:   گز...

الزائیمر ایک سنگین مرض

 تحریر: ابوالحسنات قاسمی الزائیمر یا ڈیمینشیا ایک خطرناک (دماغی) مرض      بعض امراض و اسقام ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے بہ سبب ظاہر و لاحق ہونے والی کیفیات آسیبی حرکات سے مماثل و متشابہ ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک مرض الزائیمر بھی ہے۔       الزائیمر یا ڈِیمینشِیا، ادراکی ترقی کے سنگین نقصانات کے ذریعے پہچانا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ خرابی ضعیفی (65 سال سے زائد عمر کے افراد) میں پائی جاتی ہے۔ لیکِن اس کے علاوہ یہ خرابی کچھ دیگر حالات میں پہلے سے ناقابِل افراد میں بھی پائی جا سکتی ہے۔        الزائیمر بیماری کا سَب سے عام قسم ڈیمینشیا ہے۔ الزائیمر بیماری غیر متغیر اَور ترقی پذیر دماغی بیماری ہے، جو کہ آہستہ آہستہ نہ صرف یہ کہ یاد اَور سوچنے کی صلاحیت کو مفقود کر دیتی ہے بلکہ اوہام و وساوس کو بھی جنم دیتی ہے۔ آخرکار یہ بیماری روز مرہ کی زندگی  میں ہونے والے آسان کام کو پُورا کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ حالانکہ، سائنس داں مسلسل الزائیمر بیماری کے بارے میں مطالعہ کر رہے ہیں، لیکِن وہ ابھی تک اس بیماری کے وجود پذیر ہونے کے عی...

علم و قوّت کی اہمیت

  تحریر:  ابوالحسنات قاسمی علم میں دولت بھی ہے، قدرت بھی ہے، لذت بھی ہے شریعت اسلامیہ نے نہ صرف بغرض حفظان صحت قوت بدنی (جسمانی طاقت) کے اہتمام کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، بلکہ زمام اقتدار، مملکت و سلطنت سنبھالنے کے لیے بھی حصولِ قوت و طاقت بلکہ ساتھ ہی ساتھ ازدیادِ علم (تعلیمی میدان میں برتری) کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس لئے کہ علم و حکمت کے ذریعہ ایک ایسی قوت و طاقت (سیاسی فہم و بصیرت) بہم پہنچتی ہے جو کہ قوت و طاقتِ جسمانی و بدنی سے ماورا ہے ۔  چنانچہ اللّٰہ تبارک و تعالی نے طالوت کو کس طرح ملک (حکومت واقتدار) عطا کیا تھا، قرآن مجید میں باری تعالی نے یوں ذکر فرمایا ہے۔ "واللّٰہ یؤتی ملکہ من یشاء" (اور اللّٰہ کو اختیار ہے کہ اینا ملک جسے چاہے دے) اور آیت کے اس جزء سے قبل "وزاده بسطة في العلم و الجسم" بیان کرکے انتہائی واضح اشارہ دیا ہے کہ حصول ملک واقتدار اور حکومت میں شمولیت و اختیارات اور کلیدی عہدوں تک رسائی کیلئے تعلیم میں ترقی و فوقیت اور اس کے بعد جسمانی و بدنی قوت (وصحت) کی ساخت و پرداخت (دماغی و جسمانی دونوں قسم کی اہلیت) پر توجہ دینے کی ضرورت۔  دفعةً جس سے ب...