رشتے طے پانے کے لئے

            رشتے طے پانے کے لئے


جن لڑکیوں کے نکاح کے پیغام نہ آتے ہوں، یا آتے تو ہوں مگر نسبت (بات) طے نہ ہوپاتی ہو تو درج ذیل ترکیب پر عمل درآمد کرنے سے مثبت نتیجہ حاصل ہوگا۔

 

ذیل میں لکھی گئی آیات کو 6،6، مرتبہ اور یا لطیف 130، مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے غسل کے فوراً بعد سر پر ڈالے (پانی اتنا ہی ہو کہ سر یا بدن پر ہی رہ جائے، زمین پر نہ گرے) اور پھر لباس تبدیل کرے۔

یہ عمل جب بھی غسل کرنا ہو انجام دے۔

اور جس دن لڑکی کو دیکھنے والے آئیں اس دن تھوڑے پانی پر دم کرکے چہرے پر چھینٹا مار کر میک اپ وغیرہ کرلے۔ اور ضیافت والی اشیاء پر بھی دم کردے۔


(زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ)

[آل عمران: 14]


(فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ * وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ)

[یونس: 81 - 82]


(وَقَالَ نِسْوَةٌ فِي الْمَدِينَةِ امْرَأَتُ الْعَزِيزِ تُرَاوِدُ فَتَاهَا عَنْ نَفْسِهِ ۖ قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا ۖ )

[یوسف: 30]


(وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ) [الحجر: 16]


آگہی: یہ ترکیب لڑکے و لڑکیاں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

 



Comments

Popular posts from this blog

قومی ترانہ (راشٹریہ گان)

جادو برسرِ جادوگر

جلندھر ، جلودر ، اسباب و علاج