گردہ کی بیماریوں کا علاج
گردہ سے متعلق تمام پریشانیوں و خرابیوں کا روحانی مداوا۔
گردے انسانی (بلکہ حیوانی) جسم کا وہ اہم ترین عضو ہیں جو نہ صرف خون کے اجزائے ترکیبی کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ خون کے دباؤ کا معیار بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔
بلڈ پریشر یا خون کے دباؤ کا کنٹرول بھی گردے کے ذمہ ہوتا ہے۔ گردہ ایک ایسا ہارمون بناتا ہے جو خون کی نالیوں کو مستحکم رکھتا ہے۔ اگر یہ ہارمون زیادہ ہو تو بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
ہر انسان کو صحت مند رہنے کے لیے اپنے گردوں کا خیال رکھنا ہو گا، اور اس کے لیے طبی اعتبار سے ان باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے کہ:
1) خالی پیٹ روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلے۔
2) بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول میں رکھے۔
3) سگریٹ نوشی و تمباکو سے مکمل پرہیز کرے۔
اور روحانی اعتبار سے درج ذیل آیات مبارکہ و دعاؤں کا باقاعدہ اہتمام کرے۔
پہلے سورہ فاتحہ 7، مرتبہ
اس کے بعد آیات شفاء (ہر آیت) کو 7،7، مرتبہ پڑھے:
(۱) وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ (سورة التوبہ، آیت: نمبر ١٤)
(۲) وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ (سورة الشعراء، آیت نمبر: ۸۰)
(۳) وَشِفَآءٌ لِمَا فِیْ الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ (سورة یونس، آیت نمبر: ۵۷)
(٤) وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَاءٌُ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُوٴْمِنِیْنَ․ وَلَا یَزِیْدُ الظَّالِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا (سورة الإسراء، آیت نمبر: ۸۲)
(۵) قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا ہُدًی وَّشِفَاءٌ. (سورہ فصلت /حٰمٓ السجدہ، آیت نمبر: ٤٤)
(٦) یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہُ فِیْہِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ، (سورة النحل، آیت نمبر: ٦٩)
اور پھر ایک بار یہ دعاء پڑھے:
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ*
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ الٓمٓ، الٓمٓ، الٓمٓصٓ، الٰرٓ، الٰمٓرٰ، کٓھٰیٰعٓصٓ، طٰہٓ، طٰسٓمٓ، یٰسٓ، صٓ، حٰمٓ، حٰمٓ، حٰمٓعٓسٓقٓ، حٰمٓ،ہحٰمٓ، حٰمٓ، قٓ، نٓ*
یَا مَن هُوَ هُوَ یَا مَن لَّااِلٰٓہَ اِلَّا هُوَ اغفِرلِی وَانصُرنِی اِنَّکَ عَلٰٓے کُلِّ شَیئٍ قَدِیر* کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓعٓسٓقٓ 5، بار پڑھے۔
پھر یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ یَاہَادِیُ یَاکَرِیمُ یَاعَلِیمُ یَابَاقِیُ یَااِلٰہِی اِقضِ حَاجَتِی۔
(یہاں شفاء اور اپنی بیماری سے نجات کا تصور کرے)۔
سورہ اخلاص 7، مرتبہ پڑھے، ہوسکے تو مریض پر دم کرے، ورنہ تھوڑے پانی پر ہی دم کردے اور وقفہ وقفہ سے پئے۔
The King Casino Resort - Hertzaman
ReplyDeleteFind the perfect place herzamanindir.com/ to stay, febcasino.com play, https://vannienailor4166blog.blogspot.com/ and 출장안마 unwind at Harrah's Resort Southern California. https://deccasino.com/review/merit-casino/ Get your points now!