ایک یادگار روداد سفر
تحریر: ابوالحسنات قاسمی ایک یادگار علمی و ادبی تقریب کی روداد تقریبِ رسمِ اجراء "دیوبند کی یادیں" میرے دیرینہ یار، جامعۃ الرشاد، اعظم گڑھ میں سنہ 1994ء کے رفیقِ تدریس و ہم کار، اور برجستہ خامہ فرسا، فی البدیہہ و برجستہ گو نیز طبع زاد شاعر مولانا انصار احمد معروفی قاسمی صاحب نے حال ہی میں اپنی یادوں کے نہاں خانوں سے ایک گراں قدر کتاب ترتیب دی ہے، جس کا نام ہے: "دیوبند کی یادیں"۔ ماہِ جون 2026ء میں، جب یہ کتاب ابھی مراحلِ کتابت سے گزر رہی تھی، موصوف نے ازراہِ محبت و التفات مجھ سے فرمایا تھا کہ کتاب کی رسمِ اجراء کے موقع پر آپ کی حاضری ناگزیر ہے۔ چنانچہ اس وقت ہی سے اس تقریب میں شرکت کا ایک وعدہ سا دل میں ثبت ہوگیا تھا۔ ماہِ جولائی کے دوسرے عشرے میں کتاب کے نام ہی سے ایک "واٹس ایپ گروپ" تشکیل دیا گیا، جس کے ذریعے 22 اگست 2026ء بروز ہفتہ منعقد ہونے والی تقریبِ رسمِ اجراء کی اطلاع، احباب کو شرکت کی دعوت اور افراد سازی کا سلسلہ شروع ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ پرانے رفقائے درس و تدریس سے ملاقات، گزشتہ ایام کی یادوں کی بازآفرینی اور بیتے ہوئے زمانے کے نقوش کو تازہ کرنے...