Posts

کلماتِ صدارت

Image
    کلماتِ صدارت برائے امتنان و سپاس گزاری  بموقع سالانہ اجلاس عام، تکمیل حفظِ قرآن کریم   جامعہ انعام العلوم، دریگاؤں، مالیگاؤں۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمدُ للّٰہ وحده، و الصلوۃُ و السلامُ عليٰ مَن لا نبي بعدهُ. أما بعد! رواقِ منظــرِ چشـمِ من آشیانۂ تو است کرم نما و فرود آ کہ خانہ خانۂ تو است !محترم حاضرینِ گرامئ قدر           سب سے پہلے بندہ اپنے پروردگار، رب ذوالجلال والاکرام کی بار گاہِ قدس میں سجدۂ شکر بجالاتا ہے، کہ اس نے ہم سب کو اپنے سچے دین کا تابع و متبع بنایا، حضرت خاتم النّبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت میں شامل فرماکر اپنی نعمت کی تکمیل فرمادی اور ہمیں ان علمائے حق کی جماعت سے انتساب عطا فرمایا، جو کمالِ ایمان، زہد و ورع، خشیتِ الٰہی، تقویٰ وطہارت، اتباعِ سنت اور دینی غیرت وحمیت کا پیکرِ جمیل تھے، پھر مزید کرم یہ فرمایا کہ ہمیں تعلیم و تدریس کی وساطت سے دین کی خدمت سے منسلک فرما کر ملتِ اسلامیہ کی پاسبانی کے اعزاز سے سرفراز فرمایا اور رشد و ہدایت کے منبع و سرچشمہ قرآن کریم کے حفاظ کرام کو دستار فضیلت عطاء کرنے کے لئے ا...

کیا شخص زمانے سے اُٹھا

Image
          فقید المثال ادیب، عدیم النظیر شخصیت شیخ الادب حضرت مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی (استاذ حدیث و ادب، دارالعلوم وقف دیوبند) نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم۔ اما بعد! عزیزم مولانا بدر الاسلام قاسمی صاحب کا اطلاع نامہ موصول ہوا، معلوم ہوا کہ عزیزم اپنے مرحوم والد گرامی (شیخ الادب، اعجازِ رقم، حضرت مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی صاحب) کی حیات و خدمات پر مشتمل مواد برائے اشاعت و تحفظ جمع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، حضرت مولانا کے خاص منتسبین و متعلقین سے مضامین  تحریر کرنے کی درخواست کی ہے۔ چونکہ راقم السطور کو بھی حضرت والا سے یک گونہ ربط و علاقہ تھا اس لئے مجھ ناچیز کو بھی یاد کیا، جس کے لئے میں بصمیمِ قلب ان کا مشکور و ممنون ہوں۔ اولاً تو دل میں یہ خیال گذرا کہ حضرت مولانا کے شناساؤں و متعلقین و محبین میں ایک سے بڑھ کر ایک گراں قدر رشحات نگار موجود ہیں، وہ خامہ فرسا جو باتیں سپرد قلم کریں گے، ان بڑے بڑے ماہر و مشاق قلم کاروں کی تحریروں میں حضرت کی حیات و خدمات کے تمام گوشے شامل و نمایاں ہوکر معرضِ وجود میں آجائیں گے۔     ...