Posts

Showing posts from February, 2026

سرگزشتِ سفرِ پورہ معروف، مئو

 سرگزشتِ سفرِ پورہ معروف، مئو سفر زندگی کے لیے برگ و ساز سفر ہے حقیقت، حضر ہے مجاز مورخہ 16، فروری بروز پیر۔ اول وقت میں گھر پر ہی نماز ظہر ادا کرکے ، کوئیں بازار سے مبارک پور جانے والی بس پر 1:30 پر سوار ہوا، (چوں کہ وہ بس اندر گاؤں گرام میں ہوتے ہوئے لمبا سفر کرکے 4 گھنٹے سے زائد وقت برباد کرکے مبارک پور پہونچتے ہے، اس لئے) دوہری گھاٹ پہونچ کر بس تبدیل کر دیا، اس طرح جین پور بوقت اذانِ عصر پہونچ گیا۔ وہاں پر ایک صاحب کی دعاء و عملیات سے متعلق خدمت کرنا تھا، وہ خدمت انجام دیا، مبارک پور جاکر ایک دوست کے وہاں قیام و شب گزاری کا ارادہ تھا، مگر جین پور والے میزبان نے عقیدت و محبت کی وجہ سے روک لیا۔ خیر! 18، فروری بروز منگل صبح ناشتے سے فراغت کے بعد میں نے درخواست کیا کہ مجھے 12 بجے مئو، مرزا ہادی پورہ پہونچنا ہے، کوئی سبیل نکالیں کہ وقت سے پہلے یا کم از کم پر وقت پہونچ جاؤں، انہوں نے کرم فرماکر ایک لڑکے کے ساتھ بائیک کے ذریعے روانہ کیا، 10:50 پر مرزا ہادی پورہ پہونچ گیا، وہاں پر میرے میزبان مولانا محمد شمیم صاحب نے پرتپاک استقبال کیا، اپنے گھر لے گئے، ٹھوڑی دیر انتظار کے بعد میرے دی...

माहे रमज़ान एवं कोविड-19

 माहे रमज़ान एवं कोविड-19 * कुछ माहे रमज़ान के विषय में। * कुछ कोविड-19  (कोरोनावायरस) महामारी के विषय में। माहे रमज़ान:     पवित्र माह रमज़ान की इस्लाम धर्म में बड़ी महत्ता है। इस महीने को "गुनाहों को जलाने वाला" महीना कहा जाता है। रमज़ान में मुसलमान पूरे माह रोज़ा रखते हैं। इस माह की "बरकत व रूहानियत" की प्राप्ति हेतु लोग गरीबों की आर्थिक सहायता ज़कात, फ़ितरा, सदक़ा आदि के रूप में दान देकर करते हैं। गरीबों की मदद करने के लिए कहा गया है।  रमजान माह को दस-दस दिन के तीन भागों में बांटा गया है जिन्हें "अशरा" कहते हैं।  प्रथम अशरा (10 दिन) "रहमत का अशरा"।  द्वितीय अशरा (11 रमज़ान से 20 रमज़ान तक) "मगफिरत का अशरा"। एवं शेष दिनों (तृतीय अशरा) को "जहन्नम से छुटकारा का अशरा" कहा जाता है।  हर अशरा की अलग अलग महत्ताऐं, विषेशताऐं एवं खूबियाँ हैं जिसको ध्यान में रखते हुए मुसलमान इबादत करते हैं।     अंतिम अशरा में मुसलमान मर्द मस्जिदों में तथा औरतें (महिलाएं) अपने घरों में "एतकाफ़" करते हैं अर्थात् एकाग्र मन से अल्लाह की इबादत कर...

ماہِ مقدّس رمضان المبارک

ماہِ مقدّس رمضان المبارک   پھر آگیا جہاں میں رمضان کا مہینہ  اللّٰہ کے کرم اور احسان کا مہینہ  برادران اسلام! رمضان المبارک اسلامی سال کا وہ مقدس مہینہ ہے جسے اللّٰہ تعالیٰ نے بے شمار فضیلتوں اور رحمتوں سے نوازا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم نازل ہوا، جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: "شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ" (البقرہ: 185) رمضان وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور واضح تعلیمات پر مشتمل ہے۔ ماہِ رمضان المبارک کی منجملہ عبادات میں سے اہم عبادت اس ماہ کا روزہ ہے، اور یہ ایسی عبادت ہے جو پچھلی امتوں پر بھی مختلف طریقوں سے فرض تھا، جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: یَـٰۤأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَیۡكُمُ ٱلصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِینَ مِن قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ  [البقرة: 183] اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ ک...