مدرسہ عربیہ مصباح العلوم، اسونجی بازار، گورکھپور (اترپردیش) بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ حامداً و مصلّیاً و مسلّماً۔ یوں تو ضلع گورکھپور کے تحت واقع موضع "اسونجی بازار" پر اس کی ابتداء سے ہی اللّٰہ رب العزت نے اپنی مظہر و منشأ اور مرضی (علم و عرفان) کی بارش کا سلسلہ جاری فرمادیا تھا۔ یعنی { ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ } سے جو حکم صادر فرمایا تھا اس کا کامل و مکمل مظاہرہ اس بستی میں شروع ہوگیا تھا۔ ابتدائی ایام میں انفرادی سطح پر علم دوست افراد و احباب نے اس خدمت کی انجام دہی کا سہرا اپنے سر باندھا، جن میں سر فہرست جناب فخرالحسن صاحب (علم دوستی کی وجہ سے مولوی فخرالحسن کے نام سے جانے جاتے تھے) حافظ ختم اللّٰہ صاحب، حافظ صدیق صاحب اور حافظ عبد اللّٰہ صاحب بھولے پوری تھے (آگے چل کر انہی حافظ عبد اللّٰہ صاحب کے دو صاحبزادے مولانا عبد الحق اور مولانا عبد الباقی صاحب باضابطہ مدرسہ کے مدرس مقرر ہوئے )، یہ حضرات اپنی مصروفیات (پارچہ بافی) سے کچھ اوقات فارغ کرکے اپنے گھر پر ہی بلا معاوضہ بچوں کو پڑھایا کرتے تھے، البتہ اگر کسی نے ہدیۃً کچھ دے دیا تو قبول کرلیتے۔ اور جب آبادی میں اضافہ ہوگی...