گردہ کی بیماریوں کا علاج
گردہ سے متعلق تمام پریشانیوں و خرابیوں کا روحانی مداوا۔ گردے انسانی (بلکہ حیوانی) جسم کا وہ اہم ترین عضو ہیں جو نہ صرف خون کے اجزائے ترکیبی کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ خون کے دباؤ کا معیار بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔ بلڈ پریشر یا خون کے دباؤ کا کنٹرول بھی گردے کے ذمہ ہوتا ہے۔ گردہ ایک ایسا ہارمون بناتا ہے جو خون کی نالیوں کو مستحکم رکھتا ہے۔ اگر یہ ہارمون زیادہ ہو تو بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ ہر انسان کو صحت مند رہنے کے لیے اپنے گردوں کا خیال رکھنا ہو گا، اور اس کے لیے طبی اعتبار سے ان باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے کہ: 1) خالی پیٹ روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلے۔ 2) بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول میں رکھے۔ 3) سگریٹ نوشی و تمباکو سے مکمل پرہیز کرے۔ اور روحانی اعتبار سے درج ذیل آیات مبارکہ و دعاؤں کا باقاعدہ اہتمام کرے۔ پہلے سورہ فاتحہ 7، مرتبہ اس کے بعد آیات شفاء (ہر آیت) کو 7،7، مرتبہ پڑھے: (۱) وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ (سورة التوبہ، آیت: نمبر ١٤) (۲) وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ (سورة الشعراء، آیت نمبر: ۸۰) (۳) وَشِفَآءٌ لِمَا فِیْ الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَرَ...