Posts

گوہانجی، انجن ہاری، آشوبِ چشم

 اگر کسی کو رمد (گوہانجی، انجن ہاری، بِلنی) کا عارضہ لاحق ہو یا آنکھوں میں درد وجلن محسوس ہو یا آنکھوں سے متعلق دیگر کسی قسم کی تکلیف ہو تو یہ کلمات پڑھ لیا کرے۔ آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر درج ذیل آیت 3 بار پڑھے۔ ( وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلاَ بِإِذْنِ اللهِ كِتَاباً مُؤَجَّلاً وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الآَخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا وَسَنَجْزِي الشَّاكِرِينَ)  اور ذیل کی آیت 7 بار پڑھے۔ ( وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ لاَ مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَنْ تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَداً) اس کے بعد سورۃ القدر 7 بار پڑھے۔  اس کے بعد درج ذیل دونوں دعائیں3،3 بار پڑھے، اخیر میں درود شریف 3 بار پڑھ کر آنکھوں پر دم کرے۔ « اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِحَقِّ الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ الَّذِي نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ وَ هُوَ عِنْدَكَ فِي أُمِّ الْكِتَابِ عَلِيٌّ حَكِيمٌ أَنْ تَشْفِيَنِي بِشِفَائِكَ وَ تُدَاوِيَنِي بِدَوَائِكَ وَ تُعَافِيَنِي مِنْ بَلَائِكَ» «اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِبَصَرِي، وَاجْعَلْهُ الْوَارِ...

فقدان النوم (نیند نہ آنا)

  جو لوگ نیند کی کمی یا بالکل ہی بے خوابی کے مریض ہوں ، خواب آور دواؤں کے عادی بن چکے ہوں ، دوائیں بھی کما حقہ کام نہ کر رہی ہوں ان حضرات کو چاہئے کہ رات سوتے وقت مندرجہ ذیل آیات 3/3/بار ۔ اور اخیر میں درج شدہ ماثورات 1/1/ بار پڑھیں اور اپنے اوپر دم کرلیں ۔ ان شاء اللّٰہ ایسی غیر متوقع نیند آئے گی کہ خواب آور و مسکن ادویہ بھی ان کے بالمقابل ہیچ ہیں۔      سونے سے پہلے وضو کرکے ان دعاؤں کو پڑھیں ، مگر اولِ وقت (عشاء کے بعد ایک، دو گھنٹہ کے اندر) ہی بستر پکڑ لیں اور لہو و لعب کے سامان سے دوری اختیار کریں۔ (فَاَمَاتَهُ اللّٰهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ ۖ ) [البقرة/ 259] (فَضَرَبْنَا عَلٰٓي اٰذَانِهِمْ فِى الْكَهْفِ سِنِيْنَ عَدَدًا * ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ لِنَعْلَمَ اَىُّ الْحِزْبَيْنِ اَحْصٰي لِمَا لَبِثُوٓا اَمَدًا) [الكهف/ 11 - 12] (وَمِنْ اٰيَاتِهٖ مَنَامُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَآؤُكُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُوْنَ) [الروم/ 23] (اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِىْ لَمْ تَمُتْ فِىْ مَن...