Posts

Showing posts from April, 2026

حیاتِ مستعار اور خدماتِ جلیلہ

Image
 ✍️ ابوالحسنات قاسمی حضرت مولانا جلال الدین قاسمی صاحب نوّر اللّٰه مرقدہ   مہاراج گنج کی عظیم المرتبت، نادر المثال و یکتائے روزگار شخصیت 🟢 وطنِ اصلی: کہنے کو تو مولانا مرحوم کا وطنِ اصلی "لچھمی پور بھرگاواں" (غیر منقسم ضلع گورکھپور، موجودہ ضلع مہاراج گنج) تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی زندگی کا اصل مرکز و محور مدرسہ ہی رہا، آپ مدرسہ ہی کو اپنا حقیقی مسکن سمجھتے اور وہیں قیام پذیر رہتے۔ گویا وہ اس شعر کے عملی پیکر تھے: ہمیں دنیا سے کیا مطلب، مدرسہ ہے وطن اپنا  مریں گے ہم کتابوں پر، ورق ہوگا کفن اپنا ⚫ مولانا مرحوم کے حصولِ تعلیم کی تفصیلی معلومات تو دستیاب نہ ہوسکیں، البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ آپ کی فراغت دارالعلوم دیوبند سے سن 1971ء میں ہوئی، کیونکہ آپ اکثر اس (اسٹرائیک) ہڑتال کا تذکرہ کیا کرتے تھے جو مناظرِ اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی صاحب کے زمانۂ طالب علمی (سنّ مذکورہ) میں وہاں پیش آئی تھی۔ 🟤 بہر کیف! فراغت کے بعد کچھ عرصہ گھر پر رہ کر زراعت میں مشغول رہے۔ آپ جس علاقے (بیالیس گاواں) کے رہنے والے تھے، وہ بدعات کا گڑھ بنا ہوا تھا۔ ایک مرتبہ وہاں دیوبندی و بر...