کلماتِ صدارت

کلماتِ صدارت برائے امتنان و سپاس گزاری بموقع سالانہ اجلاس عام، تکمیل حفظِ قرآن کریم جامعہ انعام العلوم، دریگاؤں، مالیگاؤں۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمدُ للّٰہ وحده، و الصلوۃُ و السلامُ عليٰ مَن لا نبي بعدهُ. أما بعد! رواقِ منظــرِ چشـمِ من آشیانۂ تو است کرم نما و فرود آ کہ خانہ خانۂ تو است !محترم حاضرینِ گرامئ قدر سب سے پہلے بندہ اپنے پروردگار، رب ذوالجلال والاکرام کی بار گاہِ قدس میں سجدۂ شکر بجالاتا ہے، کہ اس نے ہم سب کو اپنے سچے دین کا تابع و متبع بنایا، حضرت خاتم النّبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت میں شامل فرماکر اپنی نعمت کی تکمیل فرمادی اور ہمیں ان علمائے حق کی جماعت سے انتساب عطا فرمایا، جو کمالِ ایمان، زہد و ورع، خشیتِ الٰہی، تقویٰ وطہارت، اتباعِ سنت اور دینی غیرت وحمیت کا پیکرِ جمیل تھے، پھر مزید کرم یہ فرمایا کہ ہمیں تعلیم و تدریس کی وساطت سے دین کی خدمت سے منسلک فرما کر ملتِ اسلامیہ کی پاسبانی کے اعزاز سے سرفراز فرمایا اور رشد و ہدایت کے منبع و سرچشمہ قرآن کریم کے حفاظ کرام کو دستار فضیلت عطاء کرنے کے لئے ا...