کشائشِ رزق کے لئے
کشائش رزق کے لئے
کشائش و فراخئ رزق کے لئے تین مجرّب المجرّب اوراد درج کئے جارہے ہیں۔ ان کی افادیت و تأثیر کے بارے میں کچھ لکھنا نہ صرف قبل از وقت بلکہ عبث بھی ہوگا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ان پر کاربند رہنے والے بچشمِ خود کرشمۂ قدرت کا مشاہدہ کریں گے، جیسا کہ مثل مشہور ہے: "مشک آن باشد کہ خود ببوید نہ کہ عطار گوید"۔
1) فجر کی نماز با جماعت ادا کریں، نماز کے بعد یومیہ معمولات اور ذکر اذکار نیز تسبیحات سے فارغ ہونے کے بعد
ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں۔
پھر یہ دعائیہ اشعار پڑھیں:
أصْبَحْتُ للّٰہِ ضَیفاً
واللّٰہُ لِلضَّیفِ یُغنِیٍ
أحْسَنٍتُ باللّٰہِ ظَنّاً
أن یَّکشِفَ السُّوءَ عَنّی
یا عالِمَ السِّرِّ مِنّی
لا تَھْتِکِ السَّتْرَ عَنّی
پھر 33 مرتبہ یہ الفاظ کہیں:
یا اللّٰہ یا أرحم الرّاحمین یا ذا الجلال والإکرامِ أسئلکَ مِن فضلک العظیم*
اخیر میں پھر ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں۔
2) عصر کی نماز کے بعد 33/ مرتبہ درج ذیل آیت مبارکہ پڑھیں۔
( لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۗ وَاللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ) [سورۃ النور: 38]
3) دن میں کسی بھی وقت درج ذیل آیتوں کو چند مرتبہ پڑھ لیا کریں۔
(بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ)
(الْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللّٰهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ * مَا يَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ * يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللّٰهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ)
[سورۃ الفاطر: 1 - 3]
(إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللّٰهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ * لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ)
[سورۃ الفاطر 29 - 30]
Comments
Post a Comment