استقرارِ حمل ترکیب اوّل

            استقرارِ حمل ترکیب اوّل


اگر کسی خاتون کے حمل قرار نہ پاتا ہو، باوجودیکہ کوئی اندرونی خرابی (سیلان الرّحم، ایّام کی بے قاعدگی، آنتوں میں ورم وغیرہ) نہ ہو، تمام طرح کی طبی جانچ ہوچکی ہو، جانچ کی رپورٹ نارمل ہو۔ تو طب و روحانیت پر مشتمل درج ذیل علاج کو اپنایا جائے۔ ان شاء اللّٰہ خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا۔


درج ذیل آیت کو 7، بار پڑھ کر ایک عدد پھول دار (ثابوت ،کامل ) لونگ پر دم کرکے عورت کو رات سوتے وقت کھانا ھے 120،دن۔👇 


(أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ ۚ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرَاهَا ۗ وَمَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ)

[النور: 40]


نیز درج ذیل آیات 👇 

(فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ ۖ فَلَمَّا أَثْقَلَتْ دَعَوَا اللَّهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ آتَيْتَنَا صَالِحًا لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ) [الأعراف: 189]


(يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ * أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ )

[الشوریٰ: 49 - 50]


(وَٱللَّهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابࣲ ثُمَّ مِن نُّطۡفَةࣲ ثُمَّ جَعَلَكُمۡ أَزۡوَ ٰ⁠جࣰاۚ وَمَا تَحۡمِلُ مِنۡ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلۡمِهِۦۚ وَمَا یُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرࣲ وَلَا یُنقَصُ مِنۡ عُمُرِهِۦۤ إِلَّا فِی كِتَـٰبٍۚ إِنَّ ذَ ٰ⁠لِكَ عَلَى ٱللَّهِ یَسِیرࣱ) [فاطر: 11]


  7،7، بار پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکے زوجین آدھا آدھا اس میں سے رات سوتے وقت پئیں۔

یہ عمل 120، دن انجام دیں ۔


یہ👇دوائیں خاتون کو استعمال کروائیں۔


(1) معجون حمل عنبری علوی خانی

روزانہ صبح، ایک چمچ، پانی کے ساتھ۔


(2) معجون موچرس روزانہ صبح، ایک چمچ، دودھ کے ساتھ۔


(3) حبّ حمل ایام سے فراغت کے بعد صرف تین دن بلاناغہ (لگاتار) کھانا ہے۔ 

ترکیب: ایک گولی صبح ناشتہ کے بعد، ایک گولی رات کھانا کھانے کے بعد۔

پھر آئندہ ماہ فراغت کے بعد۔ 


سپاری پاک پاؤڈر

یہ☝️دوا مرد کو کھانا ہے۔ صبح خالی پیٹ (نہار منہ) دودھ کے ساتھ۔



نوٹ (1) ایام سے فراغت کے بعد تین دن جب کہ "حبِ حمل" استعمال کرنا ہے جنسی تعلق سے پرہیز کریں، اس کے بعد تین رات بلاناغہ تعلق قائم کریں۔


نوٹ (2) زوجین کے جدا گانہ ہونے کی صورت میں اپنے اپنے طور پر دونوں لوگ دعاء دم کرکے پئیں۔



Comments

Popular posts from this blog

قومی ترانہ (راشٹریہ گان)

جادو برسرِ جادوگر

جلندھر ، جلودر ، اسباب و علاج