کینسر کا قرآنی علاج
جاننا چاہئے کہ سرطان (کینسر) کی دو بنیادی اقسام ہیں: ایک "حلیمِ سرطان" جو نسبتاً کم پرخطر ہوتے ہیں۔ دوسرے "عنادی سرطان" جو نہایت مہلک و زیادہ پرخطر ہوتے ہیں۔ اور پھر انکی مختلف اقسام ہیں۔ منجملہ سرطان کی سیکڑوں اقسام ہیں، جن کا علاج تو درکنار تشخیص تک صحیح سے نہیں ہوپاتی ہے۔
اور تشخیص و تجویز کے باوجود بھی طبی علاج انتہائی گراں ہونے کی وجہ سے اس کا اپنانا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ اس لئے قرآنی علاج تجویز کرکے پیش کیا جارہا ہے، جو کہ نافع ہے اور زود اثر بھی۔
(حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ)
[التوبۃ، 129]
(لَیۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ)
[النجم، 58]
(لَوْ أَنْزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۚ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ)
[الحشر، 21]
مذکورہ بالا آیات 11، 11، بار ،
اور سورہ الفیل 21، بار،
سورہ ایلاف 11،بار پڑھتے ہوئے ہاتھ کو متأثرہ مقام پر پھیرتا رہے۔
جب تعداد مکمل ہوجائے تو تھوڑے پانی پر دم کرلے اور وقفہ وقفہ سے پئے۔
صبح وشام اس امر کو انجام دے۔
Comments
Post a Comment