عالمِ باکمال، مفتئ زماں، خطیبِ دوراں

:مفتی محمد شوکت قاسمی، حیات و خدمات جامعة القدسیات دیوبند کے شیخ الحدیث اور مشہور عالم دین مولانا مفتی محمد شوکت قاسمی گورکھپوری کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب تقریباً 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مفتی شوکت قاسمی صاحب مظفرنگر کے تحت واقع مدرسہ شمس العلوم، ٹنڈھیرہ کے پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے، جہاں مولانا نے بیان کیا، بیان مکمل کرنے کے بعد اچانک انہیں عارضہ قلب لاحق ہوا، طبیعت ناساز ہوتی چلی گئی، اور مظفر نگر ڈاکٹر کے یہاں لے جاتے ہوئے راستے میں ہی داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے جان جانِ آفریں کو سپرد کر دی۔ إنا للّٰه وإنا إليه راجعون۔ مو ت پا کر جا ودانی ہو گئی ہستی تری موت نے پیـغام تیرا کردیاہے سرمدی ان کے انتقال کی خبرسے علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی اور کثیر تعداد میں علماءاور ذمہ داران نے مرحوم کی رہائش گاہ محلہ عبدالحق پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔ مرحوم گزشتہ گیارہ سالوں سے جامعة القدسیات محلہ گوجرواڑہ میں شیخ الحدیث کے طورپر تد...