استحصال (بلیک میلنگ) سے نجات کا عمل
یوں تو ہر زمانے میں بہت سے حساس معاملات عوام الناس کے درمیان وقوع پذیر ہوتے رہے ہیں۔ مگر موجودہ دور میں حساسیت انہتائی عروج پر ہے۔ قدم قدم پر عدم اطمینان و بد اعتمادی کے خدشات جنم لیتے رہتے ہیں۔ بالخصوص تحفظات و رازداری کے معاملات تو کچھ زیادہ ہی سنگین ہیں، بلیک میلنگ (کسی سے کسی مقصد کو حاصل کرنے، کسی راز یا گناہ کو چھپانے کے لئے کسی کے استحصال کرنے) کا دور دورہ ہے۔ ایسے امور سے حفاظت، یا اس میں ملوث ہوجانے کے بعد نجات حاصل کرنے کے لئے مؤثر ترین عمل پیش کیا جارہا ہے۔ روزانہ صبح کو ایک مرتبہ پڑھ لینے سے مذکورہ معاملات سے ان شاء اللّٰہ مکمل حفاظت ہوگی۔ اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَاىَ وَأَهْلِي وَمَالِي اللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي وَآمِنْ رَوْعَاتِي وَاحْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَمِنْ خَلْفِي وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِي وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي . اللّٰهُمَّ إنّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ...