معاشی ترقی کا مجرب ترین نسخہ
اللّٰہ تعالیٰ نے تجارت و معیشت میں ترقی و کامیابی کو بھی نماز سے منسلک رکھا ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوْا فِى الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ* اس لئے جو لوگ کاروباری معاملہ میں واقعی کامیابی کے خواہاں ہیں انہیں چاہئے کہ نماز اور اس سے متعلقات ( وضوء، نماز، مسجد میں دخول و خروج) کی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ ان شاء اللّٰہ غیر متوقع و غیر مترقب انداز میں کامیابی حاصل ہوگی۔ وضوء کے شروع میں: بسمِ اللّٰہ ِ العظيمِ وَالْحَمدُ لِلّٰهِ علىٰ دِينِ الاسلامِ. وضوء کے درمیان: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي. وضوء کے بعد : أشهد أن لا إله إلا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شرِيكَ لَهُ وأشهدُ أنَّ محمداً عبدُهُ وَ رسُولُه . أللّٰهمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِيْنَ . مسجد میں داخل ہونے کی دعاء: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ . مسجد سے نکلتے وقت کی دعاء: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ...